فیکٹ چیک: پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی ان ہی کی بہن سے شادی کی غلط خبر ہو رہی سوشل میڈیا پر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بابر اعظم کی شادی ان کی بہن سے نہیں ہو رہی ہے۔ حالاںکہ کچھ خبریں گردش میں تھیں کی ان شادی کزن کے ساتھ ہونے والی ہے لیکن تمام خبریں بھی افواہ ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے کرکٹر بابر اعظم اپنی بہن سے شادی کرنے والے ہیں۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ فرضی پائی۔ پاکستانی میڈیا میں بابر اعظم کی ان کی چچا زاد بہت یعنی کزن کے ساتھ شادی کی افواہ وائرل ہو رہی تھی لیکن ان کے والد نے ان تمام افواہوں کو فرضی قرار دیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف، ’ اجے تیواری‘ نے وائرل وپسٹ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’اپنی ہی بہن سے شادی کریں گے پاکستان کے کرکٹر بابر اعظم، ماما بھی وہی پاپا بھی وہی‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ہندوستان سمیت پاکستان کی متعدد نیوز ویب سائٹ میں بابر اعظم کی چچا زاد بہن کے ساتھ منگنی اور شادی سے متعلق خبریں ملیں۔

موصولہ معلومات ہمیں پختہ نہیں لگی، ہم نے مزید نیوز سرچ میں ہمارے ہاتھ ڈان نیوز کی جانب سے 2جون 2021 وائرل ہوا ایک آرٹیکل لگا جس میں بابر اعظم کی شادی کی افواہ کو مشکوک بتایا گیا۔

وہیں ہمارے ساتھ بول نیوز کی جانب سے 2جون 2021 کو شائع ہوئی ایک خبر ملی۔ جس میں بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بابراعظم کی منگنی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، جب بھی بابر کی منگنی یا شادی ہوگی، ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرینگے‘‘۔ مکمل خبر یہاں دیکھیں۔

پوسٹ سے جڑی تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے بول نیوز کے ڈجیٹل ایڈیٹر دانیال سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ افواہیں گزشتہ کچھ روز سے گردش میں ہیں، لیکن تمام خبریں فرضی ہیں بابر کے والد خود اس کی تردید کر چکے ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف اجے تیواری کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 9717 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بابر اعظم کی شادی ان کی بہن سے نہیں ہو رہی ہے۔ حالاںکہ کچھ خبریں گردش میں تھیں کی ان شادی کزن کے ساتھ ہونے والی ہے لیکن تمام خبریں بھی افواہ ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts