X
X

فیکٹ چیک: ریاض علی کی نہیں ہوئی کار حادثہ میں موت، خبر محض افواہ

وشواس نیوز نے اپنی تفتیش میں پایا کہ ریاض علی کی موت سے جڑی خبر فرضی ہے۔ علاوہ ازیں جس کار کی تصویر کے حوالے سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے وہ تمل ناڈو کے تھو تھو کڈو میں ہوئے ایک دیگر حادثہ کی تصویر ہے، جسے اب ریاض علی سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 16, 2020 at 05:52 PM

نئی دہلی (وشوسا نیوز)۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پرایک یوٹیوب ویڈیوکا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے اور اس میں ایک حادثہ شدہ کار کی تصویر کے ذریعہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار ریاض علی کی کار حادثہ میں موت ہو گئی ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ ریاض علی کی موت سے جڑی خبر فرضی ہے۔ علاوہ ازیں جس کار کی تصویر کے حوالے سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے وہ تمل ناڈو کے تھو تھو کڈی میں ہوئے ایک دیگر حادثہ کی تصویر ہے، جسے اب ریاض علی سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف شوبھم نے ایک یوٹویب کے کے کسی ویڈیو کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا، ریاض علی کی ہوئی موت‘‘۔ وہیں یوٹیوب ویڈیو کے اسکرین کی تفصیل میں لکھا ہے، ’’ٹک ٹاک اسٹار ریاض علی کار ایکسیڈنٹ‘‘۔

پوسٹ کے آکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے گوگل اوپن سرچ کے ذریعہ ریاض علی سے جڑی موت کی خبر کو تلاش کرنا شروع کیا، لیکن ہمارے ہاتھ کسی بھی قابل اعتماد ادارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایسی کوئی خبر نہیں لگی۔

اب ہم نے یوٹیوب پر اسی ویڈیو کو تلاش کیا جس کے اسکرین شاٹ کو فیس بک وائرل کیا جا رہا ہے۔ یوٹیبو چینل اسٹارٹ ٹیوب نام کے چینل کی جانب سے 27 جولائی 2020 کو اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک اسٹار ریاض علی کی کار حادثہ میں موت نہیں ہوئی ہے، وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=TxIzgS1PE2I

اب یہ تو واضح ہو چکا تھا کہ جس یوٹیوب ویڈیو کے اسکرین شاٹ کو وائرل کیا جا رہا تھا اصل میں اس یوٹیوب ویڈیو میں خود وضاحت دی گئی ہے کہ ان کی موت کی خبر فرضی ہے۔ حالاںکہ فیس بک صارفین نے تھمب نیل کا اسکرین شاٹ لے کر اسے فرضی خبر بنا کر فیس بک پر وائرل کر دیا۔

قابل غور ہے کہ ریاض علی ٹک ٹاک اسٹار ہے اور ممبئی میں رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان کو انٹاگرام پر بھی 11 ملین لوگ فالوو کرتے ہیں۔ پروفائل پر ان کی متعدد حالیہ تصاویر اور ویڈیوز بھی ملے۔ 16 دسمبر 2020 کو شیئر کی گئی سب سے ہالیہ پوسٹ ملی۔ جس میں انہوں نے خود کی تصویر شیئر کی ہوئی ہے۔

مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں انٹرٹیمنٹ کو کوور کرنے والی اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ کو خارج کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ’یہ خبر فرضی ہے‘‘۔

ہم نے پایا کہ وائرل اسکرین شاٹ میں نظر آرہی جس حادثہ شدہ کار کے ذریعہ ریاض علی کے کار حادثہ میں موت کی افواہ پھیلائی جا رہی ہے، ہمیں اسی کار کی تصویر ’دا ہندو‘ کی ویب سائٹ پر 18 جنوری 2020 کو ملی۔ خبر میں بتایا گیا کہ، ’’تھو تھو کوڈی میں ہوئے ایک کار حادثہ میں 4 لوگوں کی موت‘‘۔ خبر میں دی گئی تفصیل میں چاروں مرحوم کے نام بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ ان میں بھی کسی ریاض علی نام کے شخص کے موت کی خبر کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف شوبھم کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 437 لوگ فالوو کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں صارف نیپال کا رہنے والا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تفتیش میں پایا کہ ریاض علی کی موت سے جڑی خبر فرضی ہے۔ علاوہ ازیں جس کار کی تصویر کے حوالے سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے وہ تمل ناڈو کے تھو تھو کڈو میں ہوئے ایک دیگر حادثہ کی تصویر ہے، جسے اب ریاض علی سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار ریاض علی کی کار حادثہ میں موت ہو گئی ہے۔
  • Claimed By : Shubham
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later