X
X

فیکٹ چیک: ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ پی ایس ایل کے 11 مارچ سے شروع ہونے کا دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز نے وائرل دعوی کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ اب تک خبروں کے مطابق پی ایس ایل کو دوربارہ شروع کرنے کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 9, 2021 at 07:48 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ حال ہی ملتوی ہوئے پاکسان سپر لیگ دوبارہ گیارہ مارچ سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے وائرل دعوی کی پڑتال میں پایا کہ 11 مارچ سے پی ایس ایل کے شروع ہونے کا دعوی غلط ہے۔ اب تک خبروں کے مطابق پی ایس ایل کو دوربارہ شروع کرنے کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’جنید احمد آفیشیئل‘ نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ 11 مارچ پی ایس ایل دوبارہ شورو کرنے کا اعلان‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے سب سے ہم نے مناسب کی ورڈ ڈال کر گوگل نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ای ایس پی این کرک انفو کی ویب سائٹ پر 4 مارچ 2021 کو شائع ہوئی ایک خبر ملی جس میں بتایا گیا کہ،’’پاکستان میں کھیلے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس ٹورنامنٹ میں شریک چھ کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا ہے‘‘۔ خبر کو ڈی ڈبلو ادرو پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اپنے مزید سرچ میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا پی ایس کو دوربارہ شروع کرنے کی تاریخوں کا کیا اعلان ہو گیا ہے۔ ہمیں ایسی کوئی قابل اعتماد خبر نہیں ملی جو اس دعوی کو صحیح ثابت کرتی ہو۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشیئل ویب سائٹ پی سی بی ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر بھی ہمیں ایسی کوئی پریس ریلیز نہیں ملی۔

کرکٹ ویب سائٹ کریک ٹریکر پر 6 مارچ کو شائع ہوئے آرٹیکل میں دی گئی معلومات کے مطابق پی ایس ایل رواں سال مئی میں شروع ہو سکتے ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو سرچ کرنے پر ہمیں با گرام نیوز ڈاٹ کام پر یہ تصویر پشتو زبان میں گزشتہ سال لکھی گئی ایک خبر میں ملی۔ حالاںکہ وشواس نیوز اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ یہ تصویر کس سال کی ہے۔

وائرل پوسٹ سے منسلک تصدیق حاصل کرنے کے لئے جاگرن نیو میڈیا کے سینئر ایڈیٹر پرتیوش رنجن نے پاکستان کی سینئر صحافی لبنیٰ جرار نقوی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل کی جا رہی پوسٹ شیئر کی۔ جس پر انہوں نے کہا کہ، ’ 11 مارچ سے پی ایس ایل کے دوربارہ شروع ہونے کا دعوی غلط ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ چار مارچ کو ہوئی پریس کانفریس میں پی سی بی کے چیف ایکزیکیوٹیو وسیم خان نے کہا تھا کہ پی ایس ایل دوربارہ کب شروع ہوگا اس کی تایخیں ابھی طے نہیں کی گئی ہیں، لیکن سال کے آخر تک ممکن ہے کہ میچز ہوں‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف جنید احمد آفیشیئل کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ یہ 2148 صارفین اس صارف کو فالوو کرتے ہیں۔ وہیں اس پروفائل سے زیادہ تر پاکستان کرکٹ سے جڑی پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل دعوی کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ اب تک خبروں کے مطابق پی ایس ایل کو دوربارہ شروع کرنے کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

  • Claim Review : گیارہ مارچ پی ایس ایل دوبارہ شورو کرنے کا اعلان
  • Claimed By : Junaid âhmãd official,
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later