وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی پوسٹ فرضی ہے۔ نواز شریف کا انتقال نہیں ہوا ہے، ان کی صحت سے متعلق کیا جا رہا دعوی بےبنیاد ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر نواز شریف سے متعلق ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کا انتقال ہو گیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی پوسٹ فرضی ہے۔ نواز شریف کا انتقال نہیں ہوا ہے، ان کی صحت سے متعلق کیا جا رہا دعوی بےبنیاد ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’نواز شریف انتقال کر گۓ‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اگر ایسی کوئی بھی خبر سچ ہوتی تو وہ سرخیوں میں موجود ہوتی۔
آگے کی پڑتال میں ہم نے نواز شریف کے فیس بک اور ایکس ہینڈل کو اسکین کیا، لیکن وہاں بھی ہمیں ان کی صحت سے متعلق ایسی کوئی اپڈیٹ نہیں ملی۔ فیس بک پر سب سے حالیہ پوسٹ 31 اگست کو کی ہوئی ملح۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی سوشل میڈیا اسکیننگ کی۔ مریم نواز کے ایکس اور فیس بک پیج پر بھی ہمیں نواز شریف سے متعلق ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی جس میں وائرل دعوی کا ذکر ہو۔
نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں ہمیں ڈان ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر نواز شریف کا 3 ستمبر کو دئے گئے ایک بیان سے متعلق خبر بھی ملی۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام فرضی دعووں کو خارج کیا۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور صارف کو 8699 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی پوسٹ فرضی ہے۔ نواز شریف کا انتقال نہیں ہوا ہے، ان کی صحت سے متعلق کیا جا رہا دعوی بےبنیاد ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں