فیکٹ چیک: نصیر الدین شاہ کے نام سے وائرل ٹویٹ ہے فرضی ، نہیں ہے ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ
وشواس نیوز کی ٹیم نے اپنے فیکٹ چیک میں پایا کہ اداکار نصیر الدین شاہ کے نام سےابھی سوشل میڈیا پوسٹس فرضی ہیں۔ فیس بک پر جو ٹویٹ کیا گیا ہے، وہ فرضی ہے، کیوں کہ شاہ کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اسلئے نصیر الدین شاہ کے نام سے پوسٹ کیا گیا ٹوی فیک ہے۔
- By: Urvashi Kapoor
- Published: Jun 25, 2021 at 08:13 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک فلم اداکار نصیر الدین شاہ کے مبینہ ٹویٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ مسلسل وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق، نصیر الدین شاہ نے اپنے ٹویٹ میں مرکزی حکومت پر سیاسی تنقید کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ نصیر الدین شاہ کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اسلئے ان کے نام سے وائرل کیا جا رہا پوسٹ فرضی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف بلال قمر خان نے نصیر الدین شاہ کے مبینہ ٹویٹ کے اسکرین شاٹ کو فیس بک پر شیئرکیا ہے، جس میں امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کے بہانے مرکزی حکومت کی مخالفت کی گئی ہے۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
وشواس نیوز نے اپنی تفتیش کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے نصیر الدین شاہ کے اس مبینہ ٹویٹر اکاؤنٹ کی فیکٹ چیک کی، جس کا اسکرین شاٹ وائرل کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹ پر اس نام سےہمیں کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا، لیکن نصیر الدین شاہ کے نام سے اور دوسرے کئی اکاؤنٹ ہمیں ضرور نظر آئے۔ جس پر کئی ایسے مواد ہے، جن کے ذریعہ حکومت کی مخالفت کی گئی ہے۔ فیکٹ چیک کے دوران ایک اکاؤنٹ ایسا بھی دکھا، جس کے 90,000 فالوورس ہیں۔
فیکٹ چیک ٹیم نے نصیر الدین شاہ کے نام سے وائرل ٹویٹر اکاؤنٹ کی حقیقت جاننے کے لئے ان کے مینیجر جےراج پاٹل سے بات کی۔ جےراج پاٹل نے بتایا کہ نصیر الدین شاہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہی نہیں ہے۔ کسی بھی سوشل میڈیا پر ان کا کوئی بھی آفشیئیل اکاؤنٹ نہیں ہے اور جو بھی ایسے اکاؤنٹ نہیں ہے اور جو بھی ایسے اکاؤنٹ ہیں، وہ تمام فرضی ہیں۔
انہوں نے ہمیں بتایا کہ ان کے نام سےبنائے گئے ان فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لے کر نصیر الدین شاہ نے کئی بار ممبئی پولیس کی سائبر سیل سے شکایت کی ہے، لیک یہ معاملہ ابھی بھی فرقرار ہے۔ 3 سال پہلے بھی انہوں نے ایسے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو لے کر شکایت کی تھی اور ابھی حال میں دو ماہ پہلے شکایت کی ہے۔
فیکٹ چیک ٹیم نے اپنے جانچ کے دوران پایا کہ نصیر الدین شاہ کے ساتھ فلموں میں کام کر چک اداکار انوپم کھیر نے ایک ٹویٹ کیا ہوا ہے، جس میں نصیر الدین شاہ نے انوپم کھیر کو بتایا کہ ٹویٹر یا فیس بک پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور ان کے حوالے سے جو باتیں کہی جا رہی ہیں، تمام غلط ہیں۔
فیس بک پر نصیر الدین شاہ کے فرضی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف بلال قمر خان کی فیس بک پروفائل کو اسکین کیا تو ہم نے پایا کہ صارف اتر پردیش کے گیان پور کا رہنے والا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی ٹیم نے اپنے فیکٹ چیک میں پایا کہ اداکار نصیر الدین شاہ کے نام سےابھی سوشل میڈیا پوسٹس فرضی ہیں۔ فیس بک پر جو ٹویٹ کیا گیا ہے، وہ فرضی ہے، کیوں کہ شاہ کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اسلئے نصیر الدین شاہ کے نام سے پوسٹ کیا گیا ٹوی فیک ہے۔
- Claim Review : نصیر الدین شاہ نے اپنے ٹویٹ میں مرکزی حکومت پر سیاسی تنقید کی ہے۔
- Claimed By : Belalqamar Khan
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔