X
X

فیکٹ چیک: ادھو ٹھاکرے، سونیا گاندھی کے آگے نہیں بلکہ بال ٹھاکرے کی تصویر کے آگے جھکے تھے

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 28, 2019 at 04:29 PM

وشواس نیوز (نئی دہلی)۔ طویل وقت سے مہاراشٹرا میں چل رہے سیاسی ہنگامہ سے متعلق فرضی خبروں اور تصاویر کو خوب وائرل کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں وشواس نیوز کے ہاتھ شیو سینا صدر اور مہاراشٹرا کے آئندہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے منسلک ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سونیا گاندھی کی تصویر کے آگے سر جھاکاتے نظرآرہے ہیں۔ وشواس نیوز نے معاملہ کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر میں ایڈیٹنگ ٹولس کی مدد سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ اصل تصویر سونیا گاندھی کی فوٹو کی جگہ آنجہانی بال ٹھاکرے کی فوٹو ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف گلشن کندنیا نے 27 نومبر کو ایک تصویر شیئر کی جس میں ادھو ٹھاکرے کو سونیا گاندھی کی فریمڈ تصویر کے آگے سر جھکاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں تصویر کے قریب سونیا گاندھی کے مسجمہ کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ صارف نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بالا صاحب ٹھاکرے جی کی بات یاد آگئی، #@#@ ہی جھکتے ہیں سونیا کے آگے‘‘۔

پڑتال

سب سے پہلے ہم نے تصویر کو رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا اور ہمارے ہاتھ دا ہندو کی نیوز ویب سائٹ کی ایک خبر کا لنک لگا۔ 26 نومبر کو شائع ہوئی خبر میں ہمیں ادھو ٹھاکرے کی وہی تصویر نظر آئی جسے اب وائرل کیا جا رہا ہے۔ یہ تصویر دا ہندو نے ادھو ٹھاکرے کے آفیشئیل ہینڈل سے لی ہے۔

ہمیں 26 نومبر کو شیئر کی گئی وہی تصویر ملی جسے اب وائرل کیا جا رہا ہے۔ تصویر میں ادھو ٹھاکرے آنجہانی بال ٹھاکرے کی تصویر اور مسجمہ کے آگے سر جھکاتے نظر آئے۔ مراٹھی زبان میں دئے گئے کیپن کو اردو میں کچھ اس طرح پڑھا جا سکتا ہے، ’’شیوسینا پارٹی کے چیف ایم ایل اے، وزیر اعلی کی حیثیت سے ترقیاتی محاذ کے اجلاس میں۔ مسٹر ادھوو ٹھاکرے کے نام کے اعلان کے بعد ، انہوں نے متوشری رہائش گاہ پر ہندو دل شیوسینا کا دورہ کیا۔ اور بالا صاحب ٹھاکرے کو خراج عقیدت پیش کیا‘‘۔

خبر کی مزید تصدیق کے لئے ہم نے شیو سنیا کی ترجمان منیشا کیانڈے سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ادھو ٹھاکرے کی وائرل کی جا رہی تصویر کو فرضی بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ شرپسند عناصر کی جانب سے ایسی تصاویر وائرل کی جا رہی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘‘۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں اس صارف کو 1,221 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیتجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں سونیا گھاندھی کی تصویر اور مسجمہ کے آگے سر جھکائے ادھو ٹھاکرے کی تصویر فرضی ثابت ہوتی ہے۔ اصل تصویر میں سونیا گاندھی نہیں بلکہ آنجہانی بال ٹھاکرے ہیں اور قریب میں انہیں کا مسجمہ ہے۔

  • Claim Review : بالا صاحب ٹھاکرے جی کی بات یاد آگئی، #@#@ ہی جھکتے ہیں سونیا کے آگے
  • Claimed By : FB User- Gulshan Kaundinya
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later