وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل دعویٰ فرضی ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے مطابق، نریندر مودی نے وارانسی سے اپنی انتخابی نشست جیت لی ہے، بی جے پی 240 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور مرکز میں اس کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کی ایک مرتبہ پھر سے حکومت بننے جا رہی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی اور ان کی پارٹی کو انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل دعویٰ فرضی ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے مطابق، نریندر مودی نے وارانسی سے اپنی انتخابی نشست جیت لی ہے، بی جے پی 240 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور مرکز میں اس کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کی ایک مرتبہ پھر سے حکومت بننے جا رہی ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’نوازشریف کا یار نریندر مودی الیکشن ہار گیا ۔۔۔‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر پہنچے اور نریندر مودی کی انتخابی سیٹ وارنسی کا ڈیٹا چیک کیا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، نریندر مودی نے دیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پارٹی وائز ڈیٹا کے مطابق، بھارتیہ جنتا پارٹی کو لوک سبھا انتخابات 2024 میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ بی جے پی کو 240 سیٹیں ملیں، وہیں کانگریس کو 99 اور سماجواد پارٹی کو 37 سیٹوں پر جیت ملی ہے۔ باقی دیگر جماعتوں کے ذریعہ جیتیں گئی سیٹوں کا ڈیٹا نیچے دئے گئے ٹیبل میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
خبروں کے مطابق، ’منگل کو اعلان کردہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں حکمراں بی جے پی نے 240 سیٹیں جیتی ہیں، جو حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت سے 32 سیٹیں کم ہیں۔ اس کمی نے بی جے پی کو مخلوط حکومت قائم کرنے کے لیے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس ہفتے اپنی تیسری میعاد کے لیے حلف اٹھانے والے ہیں، کیونکہ اہم اتحادی شراکت دار چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار نے حکومت سازی کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کو حمایت کا یقین دلایا ہے‘۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تاریخ کا ابھی تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن خبروں کے مطابق، وہ 9 جون کی شام (مسلسل تیسری مدت کے لیے) ملک کے اگلے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا سکتے ہیں۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے دینک جاگرن میں پی ایم او کو کوور کرنے والے قومی بیورو کے ہیڈ آشتوش جھا سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ، مرکز میں ایک مرتبہ پھر سے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے‘۔
پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے سندھ سے ہے۔ وہیں صارف زیادہ تر سیاست سے جڑی پوسٹ شیئر کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل دعویٰ فرضی ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے مطابق، نریندر مودی نے وارانسی سے اپنی انتخابی نشست جیت لی ہے، بی جے پی 240 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور مرکز میں اس کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کی ایک مرتبہ پھر سے حکومت بننے جا رہی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں