فیکٹ چیک: کرکٹر شعیب اختر کی ٹانگ تبدیل ہونے کا گمراہ کن دعوی ہو رہا سوشل میڈیا پر وائرل

وشوس نیوز نے وائرل دعوی کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ شعیب اختر کی ٹانگ رپلیس (تبدیل) نہیں ہو رہی ہے بلکہ ان کے حال کے روز کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ان کی گھٹنے کی سرجری ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر سے جڑا ایک دعوی وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل کئے جا رہے پوسٹ کے مطابق شعیب اختر نے کہا ہے کہ ان کی ٹانگ تبدیل ہونے جا رہی ہے اور اب وہ بھاگ نہیں سکتے۔ جب ہم نے اس دعوی کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ شعیب اختر کی ٹانگ رپلیس (تبدیل) نہیں ہو رہی ہے بلکہ ان کے حال کے روز کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ان کی گھٹنے کی سرجری ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کیا جس میں شعیب اختر کی تصویر بنی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے، ’میں بھاگ نہیں سکتا! جلد میری ٹانگ تبدیل ہو جائےگی! شعیب اختر کا آبدیدہ بیان‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل کی ورڈ کے ذریعہ سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہیں ایسی شعیب اختر کی ٹانگ تبدیل ہونے سے متعلق کوئی بھی خبر نہیں ملی۔

نیوز سرچ میں ہمیں دنیا نیوز اور ڈیلی پاکسکتان کی ویب سائٹ پر 21 نومبر 2021 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، مایہ ناز سابق پاکستانی باولر شعیب اختر اپنے گھٹنے کی سرجری کیلئے جلد آسٹریلیا جائیں گے۔ اس خبر میں ہمیں شعیب اختر کا ٹویٹر بھی ایمبڈ ملا۔

ان کی جانب سے اس ٹویٹ کو 21 نومبر 2021 کو کیا گیا ہے اور اس میں دی گئی معلمومات کے مطابق، وہ گھٹنے کی سرجری کے لئے آسٹریلیا کے میلبورن جانے والے ہیں۔

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1462445365282619406

ہمیں شیعب اختر کے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی ان کے گھٹنے کی سرجری سے متعلق پوسٹ ملی۔

وائرل پوسٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے پاکستان جیو نیوز کے اسپورٹس رپورٹر فیضان لکھنی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ دعوی بالکل غلط ہے، شعیب اختر کے ٹانگوں کو نہیں بدلا جا رہا ہے بلکہ ان کے گھٹنے کی سرجری ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف اسپورٹس ایچ ڈی کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج سے زیادہ تر کھیل سے جڑی خبروں کو شیئر کیا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشوس نیوز نے وائرل دعوی کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ شعیب اختر کی ٹانگ رپلیس (تبدیل) نہیں ہو رہی ہے بلکہ ان کے حال کے روز کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ان کی گھٹنے کی سرجری ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts