فیکٹ چیک: آصف زرداری کا وائرل ہو رہا یہ ویڈیو پرانا ہے، صحت سے متعلق خبر بھی فرضی ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کئی سال پرانا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آصف زرداری سے متعلق فرضی دعوی کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Nov 18, 2022 at 03:36 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم آصف علی زرداری کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں بستر پر لیٹے ہوئے اور ایک بیان دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو حالیہ سمجھتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ آصف زرداری کے صحت بےحد خراب ہے اور ان کی بچنے کی امید نہیں ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کئی سال پرانا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آصف زرداری سے متعلق فرضی دعوی کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بریکنگ نیوز آسف زرداری کی طبیعت خراب اب بچنے کا بھی چانس نہیں‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 8 اپریل 2020 جیو نیوز کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔
وائرل ویڈیو پر کاپیٹل ٹی وی لکھا ہوا ہمیں نظر آیا۔ یوٹیوب پر کیپیٹل ٹی وی سرچ کئے جانے پر ہمیں یہی ویڈیو 27 دسمبر 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کےمطابق، آصف علی زرداری کا لیاقت باغ جلسہ کے لیے ویڈیو پیغام بے نظیر بھٹو کی برسی‘۔
یہی ویڈیو پاکستان کے نیوز چینل سماء ٹی وی کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 27 دسمبر 2019 کو اپلوڈ کیا گیا ہے یعنی وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا تین سال پرانا ہے۔
اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے نیوز سرچ کیا۔سرچ میں ہمیں آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق حالیہ ایسی کوئی بھی خبر نہیں ملی۔ حالاں دو روز قبل یعنی 16 نومبر کو اے آر وائی ڈاٹ کی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر ملیں جس میں بتایا گیا کہ آصف علی زرداری اتحادیوں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے کنٹینٹ پروڈیوسر عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے تمام خبروں کو خارج کرتے ہوئے انہیں فرضی بتایا۔ اور کہا کہ آصف زرداری بالکل ٹھیک ہیں اور سی او اے ایس کی میٹنگ کر رہے ہیں۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کئی سال پرانا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آصف زرداری سے متعلق فرضی دعوی کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : بریکنگ نیوز آسف زرداری کی طبیعت خراب اب بچنے کا بھی چانس نہیں
- Claimed By : Overall Baapu
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔