فیکٹ چیک: عمران خان کے جیل سے اسپتال منتقل ہونے کی فرضی خبریں ہو رہی وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ عمران خان کو جیل سے اپستال میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ کئی ماہینوں سے جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ حالاںکہ ان سے متعلق اکثر ہی سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ وائرل ہوتا رہتا ہے۔ اسی کڑی میں سوشل میڈیا کے الگ الگ پلیٹ فارم پر موجود صارفین دعوی کر رہےہیں کہ عمران خان کو بیماری کے چلتے جیل سے اپستال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ عمران خان کو جیل سے اپستال میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بریکنگ نیوز عمران خان کی طبیعت ناساز!! اسپتال منتقل کرنے کی تیاری اللہ کرم کرے. امین‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اگر ایسی کوئی بھی خبر ہوتی تو یہ پاکستان کی میڈیا میں ضرور موجو ہوتی۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے آفیشیئل سوشل میڈیا ہینڈلز کو بھی اسکین کیا۔ لیکن وہاں بھی ہمیں ایسی کوئی معلومات نہیں فراہم ہوئی۔

مزید نیوز سرچ کرتے ہوئے ہم نے عمران خان کی حالیہ صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ سرچ میں ہمیں دی پاکستان ڈیلی کی 13 مارچ کی ایک خبر ملی خان کو آنکھوں میں انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس معاملہ سے متعلق خبر کو یہاں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

وہیں ہمیں جیو ٹی وی کی بھی ایک خبر ملی جس میں دی گئی معلومات کے مطابق،’عدالت کے حکم کی تعمیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے دانتوں کا معائنہ ان کی ذاتی ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے ہفتے کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کرایا۔ رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے خان کے وکیل ایڈووکیٹ خالد یوسف نے کہا کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے عمران خان کے دانتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان کے چیک اپ کے دوران سرکاری ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعظم کی مجموعی صحت ٹھیک ہے۔

وائرل دعوی سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کیؤ انہوں نے ہمیں یہ خبر پوری طرح سے فرضی ہے۔ عمران خان اسپتال میں ایڈمٹ نہںی ہوئے ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا کو تین ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ عمران خان کو جیل سے اپستال میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts