X
X

فیکٹ چیک: عالمی صحت ادارہ کے نام سے وائرل ہو رہا جاب الرٹ فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ سوشل میڈیا پر عالمی صحت ادارہ کے نام سے وائرل ہو رہا جاب ایلرٹ فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک میجس وائرل ہو رہا ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ عالمی صحت ادارہ (ڈبلو ایچ او) لوگوں کو گھر سے کرنے والی نوکری دے رہا ہے۔ وہیں آگے اس وائرل پوسٹ میں کہا جا رہا ہے کہ اس نوکری کے لئے کسی بھی تجربہ کی ضرورت نہیں ہے، اور محض 2 سے 3 گھنٹے کام کرنا ہے اور اس میں 5 ڈالر سے 100 ڈالر تک کما سکتے ہیں۔ وشواس نیوز نے جب وائرل پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے اسے فرضی پایا۔

دعوی

فیس بک پیج ’دليل السياحة في سنغافوره‘ نے ایک پوسٹ اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا
‘‘*JOB AT WORLD HEALTH ORGANISATION* Help us fight CORONAVIRUS by working from home – No experience required SMS sending JOB*Work 2-3 hours daily on mobile* *and earn $5-$100 daily*’’.

اردو ترجمہ: عالمی صحت ادارہ میں ملازمت، کورونا وائرس سے لڑنے میں گھر سے کام کر کے ہماری مدد کریں۔ کسی تجربہ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ کام 2۔3 سے گھنے موبائل پر، اور 5 ڈالر سے 100 ڈالر روز کمائیں‘‘۔

ہم نے پایا کہ اس فرضی پوسٹ کو متعدد سوشل میڈیا صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

پڑتال

سب سے وشواس نیوز نے اس جاب الرٹ کو عالمی صحت ادارہ کی آفیشیئل ویب سائٹ پر سرچ کیا، لیکن وہاں ہمارے ہاتھ ایسی کوئی جاب سے منسلک معلومات نہیں لگی۔

ہم نے ڈبلو ایچ او کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلس کو بھی سرچ کیا وہاں بھی ہمیں ایسا کوئی جاب الرٹ نہیں ملا۔

اب ہم نے پوسٹ کے ساتھ دئے گئے لنک پر کلک کیا، لیکن پیج کے کھلتے ہی اس پر ارر 404 لکھا ہوا نظر آیا۔

اب ہم نے سیدھے عالمی صحت ادارہ اور اس کے ترجمان سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی، جس پر انہوں نے کہا کہ: ’’یہ فرضی پوسٹ ہے، ڈبلیو ایچ او نے اس طرح کا کوئی اشتہار نہیں دیا ہے‘‘۔

عالمی صحت ادارہ یوگانڈا کے فیس بک پیج پر ہمیں اسی فرضی خبر سے جڑی ایک پوسٹ ملی، جس میں اس وائرل مسج کو فرضی قرار دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنی آفشیئشل ویب سائٹ پر لوگوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی فرضی نمائندگی کرنے والے مجرموں سے ہوشیار رہیں۔

اب باری تھی اس فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’دليل السياحة في سنغافوره‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ یہ ایک ٹریول ایجنٹ کا پیج ہے۔ علاوہ ازیں 108 صارفین مذکورہ پیج کو فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ سوشل میڈیا پر عالمی صحت ادارہ کے نام سے وائرل ہو رہا جاب ایلرٹ فرضی ہے۔

  • Claim Review : World Health Organization (WHO) is offering work from home jobs to people who can send sms; no experience required
  • Claimed By : FB Page- دليل السياحة في سنغافوره
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later