فیکٹ چیک: ملک کی سرحد پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی نمبو مرچی لگاتے ہوئے فوٹو ایڈیٹڈ ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر 8 اکتوبر 2019 کی ہے، جس میں راجناتھ سنگھ کو نئے رافیل طیارہ کی پوجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
- By: Pallavi Mishra
- Published: Jun 15, 2020 at 06:28 PM
- Updated: Jun 15, 2020 at 07:26 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ آج کل سوشل میڈیا ایک پوسٹ وائرل ہے، اس میں وزیر دفاع سے راجناتھ سنگھ کو ملک کی سرحد پر نمبو مِرچی ٹانگٹے دیکھا دے سکتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ، ’’راجناتھ سنگھ سرحد پر نمبو مرچی لگتے ہوئے سرحد کی حفاظت کے لئے‘‘۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر8 اکتوبر 2019 کی ہے، جس میں راجناتھ سنگھ کو نئے رافیل طیارہ کی پوجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیا ہو رہا ہے وائرل
وائرل پوسٹ میں وزیر دفع راج ناتھ سنگھ کے ملک کی سرحد پر نمبو مِرچی ٹانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ دئے گئے کیپش میں لکھا ہے، ’’راجناتھ سنگھ سرحد پر نمبو مرچی لگتے ہوئے سرحد کی حفاظت کے لئے‘‘۔
پڑتال
پوسٹ کی پڑتال کے لئے ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ ہمیں آوٹ لک پر راجناتھ سنگھ کی یہ تصویر ملی مگر اس میں فرق تھا۔ وائرل تصویر میں راجناتھ سنگھ ایک رافیل جہاز کی پوجا کر رہے ہیں۔ وائرل تصو ویر میں جہاں سرحد کی تصویر ہے، وہاں اصل تصویر میں رافیل طیارہ تھا۔ آوٹ لک کی گیلری میں موجود تصویر کے ساتھ لکھا تھا، ’(ترجمہ شدہ) ہندوستانی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جنوب مغربی فرانسیسی سرحد کے پاس میریگیک میں ڈسولٹ ایویشن پلانٹ میں ہینڈ اوور تقریب کے دوران ایک رافیل جیٹ فائٹر پر پوجا کرتے ہوئے سواستک لکھ رہے ہیں۔ اے پی فوٹو، باب ایڈمے‘‘۔ تفصیل کے مطابق، اس تصویر کو باب ایڈمے نام کے فوٹو گرافر نے کھینچا تھا۔
ہم نے مذکورہ موضوع پر فوٹو گرافر باب ایڈمے سے بات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ، ’یہ تصویر 2018 فرانس کی ہے، جس میں ہندستانی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو رافیل طیارہ کے ساتھ تھے۔ تصویر میں نے ہی کچھینچی تھی‘۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف فضیل جمشید گھڑاؤلی کی سوشل اسکینگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے ایک مخصوص آئیڈلاجی کی جانب متوجہ پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر 8 اکتوبر 2019 کی ہے، جس میں راجناتھ سنگھ کو نئے رافیل طیارہ کی پوجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
- Claim Review : راجناتھ سنگھ سرحد پر نمبو مرچی لگتے ہوئے سرحد کی حفاظت کے لئے
- Claimed By : FB User- فضیل جمشید گھڑاؤلی
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔