فیکٹ چیک: پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی کا نہیں ہوا ہے انتقال، وائرل دعوی فرضی ہے
وشواس نیوز کی جانچ میں دعوی فرضی نکلا۔ سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلیزم، پاکستان کے ڈائریکٹر نے بھی وشواس نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس دعوی کو خارج کیا۔
- By: Abbinaya Kuzhanthaivel
- Published: Dec 20, 2020 at 05:03 PM
- Updated: Dec 22, 2020 at 06:29 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر دو تصاویر کا ایک کولاج وائرل ہو رہا ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی کی بلڈ کینسر کے ذریعہ موت ہو گئی ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی پائی۔ سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلیزم، پاکستان کے ڈائریکٹر نے بھی وشواس نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس دعوی کو خارج کیا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ میں کولاج کی پہلی تصویر میں ایک سفید قفن میں لپٹی بچی کے لاش ہے جس کے اوپر گلاب کی پھول پڑے ہوئے ہیں۔ کولاج کی دوسری تصویر میں ایک بچی لیٹی ہوئی ہے اور کے بغل میں شاہد آفریدی کھڑے ہیں۔ سوشل مییا پر اس پوسٹ کو اس حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے کہ آفریدی کی بیٹی کی بلڈ کینسر سے موت ہو گئی ہے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا،’’ شاہد آفریدی کی بیٹی اسماء آفریدی جسے آپریشن کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اس کا انتقال ہو گیا ہے۔ دعا ہے الله تعالیٰ لالہ کوصبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین‘‘۔
ہوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 392 وون ڈے اور 99 ٹی 20 بین الاقوامی مقالبے کھیلے ہیں۔
آفریدی پاکستان کے دگج کھلاڑی اور لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈیئرس ٹیم کے کپتان ہیں۔ انہوں نے 2 دسمبر کو ایک ٹویٹ پوسٹ کی، جس میں لکھا
“Unfortunately I have a personal emergency to attend to back home. I will return to join back my team at LPL immediately after the situation is handled. All the best.”
اردو ترجمہ: ’’ ذاتی امرجنسی کی صورتحال کے سبب مجھے گھر واپس جانا پڑا۔ میں صورتحال سے نمٹنے کے بعد جلد ایل پی ایل میں اپنی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے واپس آؤں گا‘‘۔ اس ٹویٹ کے بعد، یہ فرضی دعوی وائرل ہونا شروع ہوگیا۔
حالاںکہ تلاش کرنے پر ہمیں ان کی بیٹی کو لے کر ہو رہے وائرل دعوی کی تصدیق کرنے والی کوئی خبر نہیں ملی۔
ہم نے گوگل رورس امیج ٹول کے ذریعہ وائرل تصاویر کی تلاش کی۔ ہمیں فیس بک پیج پریس 9 نیوز پر ایک فیک نیوز ایلرٹ میں یہ تصویر ملی۔ 26 اپریل 2016 کو اپ لوڈ کئے گئے اس فیک نیوز ایلرٹ میں کہا گیا ’’شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ کی گزشتہ ماہ ایک ٹوتھ سرجری ہوئی تھی اور آپریشن کامیاب رہا۔ آفریدی والی یہ تصویر اسی آپریشن کے بعد کی ہے۔ ان کی بیٹی بالکل ٹھیک ہیں‘‘۔
وشواس نیوز نے اس دعوی کی تصدیق کے لئے سینٹر آف ایکسیلنس ان جرنلیزم، پاکستان کے ڈائریکٹر کمل سدیقی کے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’2016 میں بھی یہ افواہ اڑی تھی۔ یہ دعوی فرضی ہے‘‘۔
جیو نیوز کی ایک خبر بھی ہمیں ملی جس میں شاہد آفریدی نے ان کی بیٹی کی صحت کو لے کر وائرل ہو رہے دعووں کو خارج کیا تھا۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کویتا وردھن کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ، صارف کا تعلق کویت سے ہے اور جون 2014 سے فیس بک پر سرگرم ہیں۔
اس فیکٹ چیک کو انگریزی، ہندی اور تمل میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں دعوی فرضی نکلا۔ سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلیزم، پاکستان کے ڈائریکٹر نے بھی وشواس نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس دعوی کو خارج کیا۔
- Claim Review : شاہد آفریدی کی بیٹی اسماء آفریدی جسے آپریشن کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اس کا انتقال ہو گیا ہے۔ دعا ہے الله تعالیٰ لالہ کوصبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین .
- Claimed By : Sajjad Saadi
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔