X
X

فیکٹ چیک: فرضی ہے 7 جون 2021 کو وائرل ہوئی دلیپ کمار کے انتقال کی خبر

وشواس نیوز نے پایا کہ دلیپ کمار گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کی وجہ ممبئی کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ ہوئے تھے۔ 6 جنو 2021 کو دلیپ کمار کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ کر کے انتقال کی خبروں کو فرضی قرار دیا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک کی اپ ڈیٹس کے مطابق مسلسل ان کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ صحت سے جڑی اپ ڈیٹس دی جا رہی ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 7, 2021 at 06:11 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز مشہور اداکار دلیپ کمار کی صحت خراب ہونے کے سبب اسپتال میں داخل ہوئے اور اسی کے بعد سے ان سے متعلق یہ افواہ بھی وائرل ہونے لگی کی وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔ وشواس نیوز نے پایا کہ دلیپ کمار گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کی وجہ ممبئی کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ ہوئے تھے۔ 6 جون 2021 کو دلیپ کمار کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ کر کے انتقال کی خبروں کو فرضی قرار دیا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک کی اپ ڈیٹس کے مطابق مسلسل ان کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ صحت سے جڑی اپ ڈیٹس دی جا رہی ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف،’نومان علی خان‘ نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’الودع شہنشاہِ جزبات دلیپ کمار (محمد یوسف خان) 11دسمبر 1922-6جون 2021 اناللہ وانا الیہ راجعون اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر 6 جون 2021 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’ دلیپ کمار کی صحت ایک مرتبہ پھر سے خراب ہو گئی ہے۔ انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ دلیپ کمار کو سانس لینے میں دقت پیش آرہی تھی۔ جس کے سبب انہیں اسپتال میں ایڈمٹ کروایا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری ان کی بیوی اور اداکارہ سائرہ بنو نے دی ہے۔ مکمل خبر یہاں دیکھیں۔

مزید سرچ میں ہمیں دلیپ کمار کے آفیشیئٹٹ ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے 6 جون 2021 کو کیا گیا ایک ٹویٹ لگا۔ ٹویٹ میں لکھا ہے، ’واٹس ایپ فارورڈس پر یقین نا کریں۔ صاحب کی حالت بہتر ہے۔ دعاوں کے لئے شکریہ، ڈاکٹرس کے مطابق وہ دو تین روز میں گھر آجئں گے‘‘۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1401533990905868289

وہیں سب سے حالیہ ٹویٹ 7 جون 2021 کو 12بج کر 8 مینٹ پر کیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں لکھا ہے،’ میڈیا کے تمام لوگوں کی ایک اہم گزارش۔ صاحب کے کروڑوں مداحوں کو آپ کے ذریعہ اپ ڈیٹ ملتی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ افواہوں کو روکنے میں ہماری مدد کریں۔ یہ پلیٹ فارم پر مسلسل اپ ڈیٹ پوسٹ ہوگی‘‘۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1401790707472297984

مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں ممبئی سے بالی ووڈ کو کوور کرنے والی سینئر کارسپانڈینٹ اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ خبر محض افواہ ہے، انہوں نے ہمارے ساتھ ایک خبر بھی شیئر کی جس میں بظاہر لکھا ہوا تھا کہ دلیپ کمار کے ڈاکٹروں نے کنفرم کیا ہے کہ وہ وینٹیلیٹر پر نہیں ہیں اور ان کی صحت میں بہتری ہے‘‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف نومان علی خان کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے پایا کہ دلیپ کمار گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کی وجہ ممبئی کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ ہوئے تھے۔ 6 جنو 2021 کو دلیپ کمار کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ کر کے انتقال کی خبروں کو فرضی قرار دیا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک کی اپ ڈیٹس کے مطابق مسلسل ان کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ صحت سے جڑی اپ ڈیٹس دی جا رہی ہیں۔

  • Claim Review : الودع شہنشاہِ جزبات دلیپ کمار (محمد یوسف خان) 11دسمبر 1922-6جون 2021
  • Claimed By : Noman Ali Khan
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later