X
X

فیکٹ چیک: سنگ مر مر مسجد کو آر ایس ایس کے ذریعہ شہید کئے جانے کا فرضی دعوی پاکستان سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ دہلی کی سنگ مر مر مسجد کی نیو کمزور ہونے کی وجہ سے خود سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تھا۔ مسجد کو شہید کئے جانے کا دعویٰ فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 24, 2024 at 04:28 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں مسجد کے ایک حصے کو گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار سمیت کچھ لوگ بھی آس پاس کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو پاکستان سے شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو دہلی کی سنگ مر مر مسجد کا ہے جسے آر ایس ایس کے لوگوں نے شہید کر دہا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ دہلی کی سنگ مر مر مسجد کی نیو کمزور ہونے کی وجہ سے خود سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تھا۔ مسجد کو گرانے یا شہید کئے جانے کا دعویٰ فرضی اور فرقہ وارانہ پروپیگنڈہ ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’دہلی میں مشہور سنگ مرمر کی مسجد کو آر ایس ایس کے غنڈوں نے شہید کر دیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے کی ورڈ کی مدد سے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو رپبلک ورلڈ کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’دہلی کے چوڑی والا فالس میں سنگ مرمر والی مسجد اچانک سڑک دھنسنے کے بعد منہدم‘۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو لائیو ہندوستان کے یوٹیوب چینل پر بھی 17 جون 2024 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’عید الاضحیٰ (بقرعید) کے روز سنگ مرمر مسجد کچھ ہی دیر میں منہدم ہو گئی۔ بقرعید کے دن دہلی کے علاقے چوڑی والا میں ایک مسجد کے اچانک گرنے سے کہرام مچ گیا۔ اچانک مسجد کے گرنے سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا‘۔

اسی معاملہ پر انڈئن ایکسپریس کی خبر کے مطابق، ’پرانی دہلی کے چوڑی والا علاقے میں ایک مسجد پیر کو جزوی طور پر منہدم ہوگئی۔ میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے حکام کے مطابق، دراڑیں پڑنے کے بعد علاقے کو خالی کر دیا گیا تھا اور بیریکیڈ لگا دیا گیا تھا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب پولیس کو اطلاع ملی کہ مسجد کی دیوار میں بڑا کریک پڑ گیا ہے۔

وہیں اس معاملہ پر ای ٹی وی بھارت کی ویب سائٹ پر 17 جون کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’عید الاضحیٰ کے دن سڑک کے دھنسنے کی وجہ سے ایک مسجد اچانک منہدم ہو گئی۔ یہ مسجد سنگ مرمر کے نام سے مشہور تھی۔ آج صبح پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کی مسجد کے سامنے والی سڑک میں دھنس گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے مسجد کے اطراف کی دکانوں کو خالی کرا لیا، تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔ دوپہر کے وقت مسجد کے سامنے لوگوں کا ہجوم تھا اور اسی وقت مسجد اچانک منہدم ہو گئی لیکن کوئی بھی اس کی زد میں نہیں آیا، کیونکہ پولیس نے آس پاس کا علاقہ پہلے ہی خالی کرا لیا تھا‘۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھ دینک جاگرن دہلی میں سینئر کارسپانڈینٹ وی کے شکلا سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ سنگ مر مر مسجد کو کسی نے شہید نہیں کیا تھا، سڑک دھنسنے کے بعد مسجد کا ایک حصہ خود سے ٹوٹ گیا تھا۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ دہلی کی سنگ مر مر مسجد کی نیو کمزور ہونے کی وجہ سے خود سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تھا۔ مسجد کو شہید کئے جانے کا دعویٰ فرضی ہے۔

  • Claim Review : دہلی میں مشہور سنگ مرمر کی مسجد کو آر ایس ایس کے غنڈوں نے شہید کر دیا
  • Claimed By : FB User- Zaid Balouch
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later