X
X

فیکٹ چیک: بریانی فروخت کرنے کے ذریعہ ہندووں کے کھانے میں نامرد بنانے کی گولی ملانے والا دعوی بےبنیاد ہے

ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کیمبٹور میں بریانی فروخت کرنے کے ذریعہ کھانے میں امپوٹنٹ بنانے کی گولی ملانے والے دعوی غلط ہے۔ اصل میں یہ تصویر الگ الگ جگہوں سے اٹھائی گئیں جہیں غلط حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Pallavi Mishra
  • Published: Jun 8, 2020 at 05:48 PM
  • Updated: Jun 8, 2020 at 06:16 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں 2 تصاویر ہیں۔ ان تصاویر میں پہلی تصویر میں کچھ لوگوں کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے اور دوسری تصویر میں ایک شخص کو بریانی فروخت کرتے دیکھ سکتے ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ’’ کویمبٹور میں ’ماشااللہ‘ نام سے فاسٹ فوڈ فروخت کرنے والا 2 برتنوں میں بریانی بناتا تھا… ایک مسلمانوں کے لئے اور ایک ہندووں کے لئے۔ ہندووں کے برتن میں لڑکے اور لڑکیوں کو امپوٹینٹ بنانے کی ٹیب لیٹ ملاتا تھا کہ تاکہ ہندووں کی بڑھتی آبادی کو روکا جا سکے‘‘۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ اصل میں یہ تصاویر الگ الگ جگہوں سے اٹھائی ہیں جنہیں غلط حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہو رہا ہے وائرل

وائرل پوسٹ میں 2 تصاویر ہیں۔ پہلی تصویر میں کچھ لوگوں کو پولیس کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری تصویر میں بریانی فروخت کرتے ایک شخص کو دیکھ سکتے ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے،’’ کویمبٹور میں ’ماشا اللہ‘ نام سے فاسٹ فون فروخت کرنے والا 2 برتنوں میں بریانی بناتا تھا…ایک مسلمانوں کے لئے اور ایک ہندووں کے لئے۔ ہندووں کے برتن میں لڑکے اور لڑکیوں کو اموپٹن بنانے کی گولی ملاتا تھا تاکہ ہندووں کی آبادی کو روکا جا سکے۔ یہ تو صرف ٹریلر ہے، اصل فلم بہت بڑی ہے۔ سوچیئے کتنی بری طرح گھیر رکھا ہے آپ کو جہادیوں نےؤ پتہ نہیں کیسے کیسے جہاد جلائے جا رہے ہیں ہندووں کو مٹانے کے لئے، اور ہندو ہیں کہ گھوڈے بیچ کر کے سو رہا ہے۔ کچھ لوگ جگانے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنٹ بتا کر سائڈ کر دیا جاتا ہے۔ ابھی بھی وقت ہے ان کی مکمل طور پر بائکاٹ کریں۔ آج ہی قسم کھا لو کہ آپ ان سے کوئی سامان نہیں خریدیں گے‘‘۔

پڑتال

وائرل کئے جا رہے پوسٹ اور دعوی کی پڑتال کے لئے ہم نے سب سے پہلے پہلی تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ ہمیں یہ تصویر بجنور پولیس کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ پوسٹ کی ہوئی ملی۔ یہ تصویر جولاکی 2019 کی ہے جب تھانہ شیر کوٹ کے ذریعہ مدرسہ میں غیر قانونی اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

اس کے بعد ہم نے دوسری تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیچ پر سرچ کیا۔ بریانی بیچنے والے اس شخص کی تصویر 30 جون 2016 کو ’اسٹریٹ فوڈ آفیشیئل‘ نام کے ایک یوٹیوب چینل کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے ویڈیو کے تھمب نیل امیج کے طور پر اسمتعال کی گئی۔ ویڈیو بریانی ایک ریسیپی کا ہے۔

ہم نے مزید تصدیق کے لئے کویمبٹور کے ڈی ایس پی تھرو ایس وجے کمار سے بات کی۔ انہوں نے کہا، ’یہ پوسٹ فیک ہے جو کافی وقت سے وائرل ہے۔ کویمبٹور پولسی نے اس فرضی پوس کو لے کر کچھ وقت پہلے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا‘‘۔

سرچ کرنے پر ہمیں کویمبٹور سٹی پولیس کا وہ ٹویٹ رپلائی ملا جس میں اس پوسٹ کو فرضی بتایا گیا تھا۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف چندر شیکھرکی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔

نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کیمبٹور میں بریانی فروخت کرنے کے ذریعہ کھانے میں امپوٹنٹ بنانے کی گولی ملانے والے دعوی غلط ہے۔ اصل میں یہ تصویر الگ الگ جگہوں سے اٹھائی گئیں جہیں غلط حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : कोयम्बटूर में
  • Claimed By : FB User- Chandra Shekhar
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later