X
X

فیکٹ چیک: سمبت پاترا کی بیٹی کو لے کر وائرل کیا گیا فرضی دعوی

وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ بی جے پی سمبت پاترا کی بیٹی کے نام پر وائرل نیوز پلیٹ فرضی ہے۔ اسے کچھ لوگ جان بوجھ کر وائرل کر رہے ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک میں لو جہاد کی بہث کے بیچ میں سوشل میڈیا میں کچھ قابل اعتراض خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ایسی ہی خبر کو وائرل کرتے ہوئے لوگ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کی بیٹی کے لئے قابل اعتراض دعوی کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ یہ پوسٹ طرح جھوٹی ہے۔ اسے آن کائن ٹولس کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے گروپ پر ایک فرضی پوسٹ کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سمبت پاترا کی بیٹی نے کی مسلم نوجوان سے شادی۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کی بیٹی کو لے کر وائرل ہو رہی پوسٹ کو اسکین کیا۔ کسی بھی نیوز چینل میں ایسی زبان اور اس جگہ پر لوگو کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے، جیسا کہ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وائرل امیج کے دائیں طرف اوپر کی جانب بھی کئی اسٹار لگا کر کچھ چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔

وشواس نیوز اپنے قارئین کو بتانا چاہتا ہے کہ ’بریک یور آن نیوز‘ جیسی ویب سائٹ کی مدد سے اس طرح کی نیوز تیار کر کے فرضی خبروں کو پھیلایا جا رہا ہے۔

جانچ کے دوران ہم نے اے بی پی نیوز کے ایڈیٹوریئل محکمہ کے ایک سینئر ایڈیٹر سےرابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فرضی خبر پھیلانے والے اپنے حساب سے پلیٹ بنا لیتے ہیں۔ اس خبر کی پلیٹ کا ہمارا چینل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ بی جے پی سمبت پاترا کی بیٹی کے نام پر وائرل نیوز پلیٹ فرضی ہے۔ اسے کچھ لوگ جان بوجھ کر وائرل کر رہے ہیں۔

  • Claim Review : بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کی بیٹی کے لئے قابل اعتراض دعوی کر رہے ہیں۔
  • Claimed By : Muhammad Jafar Ansari
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later