فیکٹ چیک: پوری دنیا میں ہوا تھا فیس بک، انسٹاگرام ڈاؤن، صرف پاکستان میں ہونے کا دعوی گمراہ کن

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام کچھ وقت کے لئے تقریبا پوری دنیا میں بند ہو گیا تھا، صرف پاکستان میں ہی بند ہونے کا دعوی غلط ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ 5 مارچ کو اچانک سے فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن ہو گیا جس کے سبب صارفین کو لاگ ان کرنے میں پریشان۔ اب اسی کے سبب پاکستان کے متعدد صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ صرف پاکستان میں ہی انسٹاگرام اور فیس بک ڈاؤن ہوا تھا یا خاص طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام کچھ وقت کے لئے تقریبا پوری دنیا میں بند ہو گیا تھا، صرف پاکستان میں ہی بند ہونے کا دعوی غلط ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’فیس بک میٹا یوٹیوب انسٹا ٹویٹر ایکس، سوشل ڈیجیٹل میڈیا کی تمام ایپس تمام اکاؤنٹ صرف پاکستان کی حدود میں غائب یا بند کی گئی ہیں ، یورپ ، مغربی ممالک اور دنیا کے دیگر خطوں میں تمام اکاؤنٹس اوپن ہورہی ہیں اور دیکھی اور سنی جارہی ہیں۔ پی ٹی اے کا موقف غلط بیانی پر مبنی ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں 5 مارچ کی خبریں ملیں۔ دی گارجئین کی خبر کے مطابق تقریبا پوری دنیا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام کا سرور ڈاؤن ہو گیا۔ اس بندش کے سبب صارفین اپنے اکاؤنٹس میں لان کرنے میں ناکام رہے۔

انڈیپینڈنٹ ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر بھی دی گئی معلومات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام پوری دنیا میں ڈاؤن ہوا تھا۔ یہاں پر بھی دی گئی خبر میں صرف پاکستان کا ذکر نہیں ملا۔

میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’ہم آگاہ ہیں کہ لوگوں کو ہماری خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ہم ابھی اس پر کام کر رہے ہیں‘‘۔

رائٹرس کی خبر کے مطابق، ’میٹا کی ملکیت والے فیس بک اور انسٹاگرام نے منگل کو دو گھنٹے سے زیادہ کی بندش کے بعد بیک اپ کیا جو ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوا اور عالمی سطح پر لاکھوں صارفین کو متاثر کیا۔

این وائے ٹائمس کی خبر کے مطابق، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، ارجنٹینا، جاپان اور دنیا بھر میں یہ سرویسز ڈاؤن ہوئی تھیں۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے بنگلہ دیش کےفیکٹ چیکر تنویر مهتاب اور اقوام متحدہ میں فیچکر ہو چکے یمن کے ڈاکٹر سمی سے رابطہ کیا اور تصدیق دیتے ہوئے دونوں نے ہی بتایا کہ 5 تاریخ کو ان کے ملک میں بھی کچھ گھنٹوں کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن کو ہو گیا تھا۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والےفیس صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام کچھ وقت کے لئے تقریبا پوری دنیا میں بند ہو گیا تھا، صرف پاکستان میں ہی بند ہونے کا دعوی غلط ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts