فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو ایتھوپیا کے تہوار کا ہے، عمران خان کی ریلی کا نہیں
وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ اس ویڈیو کا پاکستان یا عمران خان کی ریلی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایتھوپیا میں منائے جانے میسکل نام کے ایک تہوار کا ویڈیو ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Nov 4, 2022 at 02:46 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ہزاروں لوگوں کی بھیڑ کو ایک گول دائرہ میں بڑے سے میدان کے اندر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو اندھیرے کے وقت کا ہے اور لوگوں کے ہاتھوں میں آگ سے جلتی ہوئی مشکال بھی نظر آرہی ہے۔ وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ حال میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ کے دوران کا یہ ویڈیو ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ اس ویڈیو کا پاکستان یا عمران خان کی ریلی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایتھوپیا میں منائے جانے میسکل نام کے ایک تہوار کا ویڈیو ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے دیکھا، ’یہ تو ایک ٹریلر ہے۔۔میچ ابھی باقی ہے۔ #یہ_بازی_خان_ہی_جیتےگا#میں_بھی_عمران_خان_ہو#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن#قوم_کا_ہیرو
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ان ویڈ ٹول میں ویڈیو کو اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ’ایتھلینا ٹیوب‘ نام کے ایک یوٹیوب چینل پر ایک ماہ پہلے اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے ترجمے کے مطابق، ’عدیس ابابا کراس اسکوائر میں کراس فیسٹیول‘‘۔
اسی بنیاد پر سرچ کئے جانے پر ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ویڈیو ایک دیگر یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کو ایک ماہ قبل پوسٹ کرتے ہوئے ایتھوپیا کے میسکل تہوار کا بتایا گیا ہے۔
ہوبو ڈیلی نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر بھی ہمیں وائرل ویڈیو کا منظر دیکھنے کو ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ میسکل تہوار کے موقع کا ویڈیو ہے۔
مزید سرچ میں ہم نے میسکل تہوار کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ اور ہمیں وائرل کے ہی منظر سے ملتی جلتی تصویر ریڈٹ پر بھی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ 2021 میسکل تہوار کی تصویر ہے جو ایتھوپیا کے آرتھوڈوکس چرچ میں چھٹی جو چوتھی صدی میں رومن مہارانی ہیلینا کے ذریعہ حقیقی صلیب کی دریافت کی یاد میں منائی جاتی ہے۔
معلومات کے مطابق، ’ایتھوپیا کے آرتھوڈوکس تیواہیڈو چرچ (جسے ایتھوپیا چرچ بھی کہا جاتا ہے) کے پیروکاروں کے لیے سب سے بڑے سالانہ کھلے مذہبی تہوار میں میسکل منایا جاتا ہے۔ مذہبی تعطیل چوتھی صدی عیسوی میں یروشلم میں حقیقی صلیب کی دریافت میں مہارانی ہیلینا کی کامیابی کی یاد مناتی ہے‘۔
ڈیلی ٹائمس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کی 28 نومبر 2022 کی خبر کے مطابق، ’پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جمعے کو لاہور سے اپنی پارٹی کے لانگ مارچ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مارچ سیاست کے لیے نہیں بلکہ حقیقی آزادی کے لیے ہے‘۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے92 نیوز کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ نا ہی عمران خان کی ریلی کا ویڈیو ہے اور نا ہی پاکستان کا۔
وائرل پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور زیادہ تر سیاست سے جڑی پوسٹ اس پروفائل سے شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ اس ویڈیو کا پاکستان یا عمران خان کی ریلی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایتھوپیا میں منائے جانے میسکل نام کے ایک تہوار کا ویڈیو ہے۔
- Claim Review : عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ کے دوران کا یہ ویڈیو ہے
- Claimed By : Muhammad Israr
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔