فیکٹ چیک: پیراگلائیڈنگ سے اترنے والے یہ لوگ حماس کے دہشت گرد نہیں، مصر کے ویڈیو کو اسرائیل حملے سے جوڑ کر کیا جا رہا شیئر

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ حماس اور اسرائل کے درمیان چل رہے حملوں کے بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے لوگوں کو پیراشوٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ حماس کے دہشت گرد ہیں جو اسرائل میں داخل ہو رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مصر کا ہے۔ مصر کے اس ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے وائرل کر دیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’‏یہ کوئی ویڈیو گیم نہیں ہے، حماس کے مجاہدین اسرائیل میں داخل ہو رہے ہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہمیں نظر آرہی عمارت پر ’الكلية الحربية‘ لکھا ہوا نظر آیا۔

گوگل پر ’الكلية الحربية‘ سرچ کئے جانے پر ہمیں اسی عمارت کی تصویر مصر حکومت کی آفیشیئل ویب سائٹ پر ملی، یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ مصر کا سرکاری ملٹری کالیج ہے ۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے مصر کے فیکٹ چیکر محمد کساب سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو مصر کا ہے، اور اس میں مصر کا پرچم ار ملٹری کالیج ہے۔

خبروں کے مطابق ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000  راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی جس میں اب تک 1600 سے زیارہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے ملتان سے ہے اور اس صارف کو 24 سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts