فیکٹ چیک: اداکار سونو سود کی تصویر ایڈٹ کر کی جا رہی ہے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر میں سونو سود نے ایک فنکار کے ذریعہ بنائی گئی تصویر پکڑی ہوئی تھی نہ کی آر جے ڈی کا اشتہار کرتا کوئی پوسٹر۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکار سونو سود کو سیاسی جماعت راشٹریا جنتا دل کا ایک پوسٹر پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے اوپر لکھا ہے، ’سونو سود نے کہا بہار کی ترقی کے لئے تیجسوی جی کو ووٹ دیں‘۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے ۔ اصل تصویر میں سونو سود نے ایک آرٹسٹ کے ذریعہ بنائی گئی تصویر پکڑی ہوئی تھی، نہ کی آر جے ڈ ی کی تشہیر کرتا کوئی پوسٹر۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ میں سونو سود کو سیاسی جماعت راشٹریا جنتا دل کا ایک پوسٹر پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پوسٹ (آرکائیو ورژن) کے اوپر لکھا ہے، ’’سونو سود نے کہا بہار کی ترقی کے لئے تیجسوی کو ووٹ دیں‘‘۔

پڑتال

اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے اس تصویر کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ ہمیں جاگرن ڈاٹ کام پر سونو سود کی یہ تصویر ملی مگر اس میں سونو سود کے ہاتھ میں کوئی دوسری تصویر تھی، نہ کہ آر جے ڈی کا پوسٹر۔ اس تصویر کے ساتھ لکھا تھا، ’بالی ووڈ کے اداکار سونو سود لاک ڈاؤن کے دوران ریئل لائف ہیرو بن کر سامنے آئے اور ہزاروں تاجر مزدوروں کو ممبئی سے بس کے ذریعہ گھر بھیجا۔ شہر کے فنکار ارجن داس نے ان کی اسی پہل کو اپنے کینوس پر اتارا‘‘۔

سونو سود اور ارجن داس کی ملاقات کا ایک ویڈیو بھی ہمیں ملا، جسے فنکار ارجن داس نے 19 اکتوبر کو ٹویٹ کیا تھا۔ اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں کسی پارٹی کا پوسٹ نہیں، بلکہ ان کی اور ان کے والدین کی پیٹنگ تھی۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ارجن داس نے لکھا، ’ایٹ سونو سود، مجھے ممبئی بلانے اور اتنی عزت دینے کے لئے بہت بہت شکریہ۔ ہمارا جمشیدپور کا پیار آپ کے ساتھ ہمیشہ ہے کبھی ضرور یاد کیجیئے۔ مجھے فخر ہوگا‘‘۔

اب ہم نے سیدھے ارجن داس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کنفرم کیا، ’یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ وائرل تصویر میں سونو سود بھائی کے ساتھ میں ہی ہوں۔ مگر تصویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔ اصل تصویر میں نے ہی بنائی تھی، جس میں سونو سود کی اور ان کے والدین کی تصویر تھی‘‘۔

اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ کیا سونو سود نے بہار انتخابات کو لے کر کسی پارٹی کی حماعت اور تشہیر کی ہے۔ ہمیں کہیں بھی ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ سرچ میں ہمیں بہار انتخابات کو لے کر سونو سود کے ذریعہ 28 اکتوبر کو کیا گیا ایک ٹویٹ ملا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے عوام سے صحیح امیدوار کو منتخب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا ’’جس دن ہمارے بہار بھائیوں کو گھر چھوڑ کر دوسری ریاست نہ جانا پڑےگا۔ جس دن دوسری ریاست کے لوگ بہار میں کام تلاش کرنے آئیں گے۔ اس دن ملک کی جیت ہوگی۔ ووٹ کے لئے بٹن انگلی سے نہیں دماغ سے لگانا‘‘۔ پر یہاں بھی کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کا ذکر نہیں تھا۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نےپایا کہ مذکورہ صارف کا تعلق بہار سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر میں سونو سود نے ایک فنکار کے ذریعہ بنائی گئی تصویر پکڑی ہوئی تھی نہ کی آر جے ڈی کا اشتہار کرتا کوئی پوسٹر۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts