X
X

کویک فیکٹ چیک: عمران خان کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے پی ایم مودی کی ایڈیٹڈ تصویر ہوئی ایک بار پھر سے وائرل

وشواس نیوز کی تفتیش میں پتہ چلا کہ نریندر مودی اور عمران خان کی ایک ساتھ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھی ہوئی تصویر فرضی ہے۔ اصل تصویر میں عمران کے ساتھ ان کی سابقہ بیوی ریحام خان تھیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 29, 2020 at 05:50 PM
  • Updated: May 29, 2020 at 10:12 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے کھانا کھانے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو شیئر کررہے ہیں۔ تصویر میں دونوں ہی رہنما کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں نریندرمودی کے سر پر ایک ہرے رنگ کی ٹوپی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

وشواس نیوز نے جب اس وائرل تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر اس میں عمران خان کے قریب میں نریندر مودی کو بیٹھایا گیا ہے۔ جبکہ اصل تصویر میں عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان بیٹھی ہوئی ہیں۔ وشواس نیوز نے اس سے قبل بھی اس فرضی تصویر کی پڑتال کی تھی۔ تفتیش یہاں دیکھیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف’محمد اسلم‘ نے پی ایم ایل این نیوز‘ نام کے فیس بک پیج پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں نریندر مودی اور عمران خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے اندر لکھا ہے، ’’آخر تصویر سامنے آہی گئی…شیئر کریں۔ جس نے بھی تصویر اتاری ہے کمال کی اتاری ہے تاکہ قوم کو پتہ تو چلے پردے کے پیچھے یہ دنونوں بھائی کیا کر رہے ہیں‘‘۔

پڑتال

گوگل سرچ سے ہم نے اپنی تفتیش کا آغاز کیا اور اس دوران متعدد صفحات کو اسکین کرنے کے بعد ہمیں ایک ٹویٹ ملا۔ اس میں وائرل ہو رہی تصویر جیسی کئی تصویریں تھیں۔ ان تصاویر میں عمران خان کھانا کھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ میں ریحام خان بھی نظر آئیں۔ اس ٹویٹ کوساجدہ بلوچ (ٹویٹر ہینڈل نیچے دیکھیں) کے ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے 6 جولائی 2015 کو ٹویٹ کیا گیا تھا۔

اب یہ تو واضح ہو چکا تھا کہ وائرل تصویرمیں اصل میں نریندر مودی نہیں بلکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ہیں۔ اس موضوع میں مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے بی جے پی کے ترجمان تجندر پال سنگھ بگا سے بات کی اور وائرل کی جا رہی پی ایم مودی کی ایڈیٹڈ تصویر شیئر کی۔ جس پر انہوں نے کہا کہ، ’’مودی حکومت نے پاکستان کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا ہے، حزب مخالف کے پاس کچھ نہیں ہے تو کس قسم کی نکلی تصویروں سے اپنی فرسٹریشن نکال رہے ہیں‘‘۔

اس سے قبل بھی وشواس نیوز کی اس فرضی تصویر کی پڑتال کی۔ ہماری مکمل تفتیش یہاں پڑھیں۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف ’ایم اسلم‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی تفتیش میں پتہ چلا کہ نریندر مودی اور عمران خان کی ایک ساتھ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھی ہوئی تصویر فرضی ہے۔ اصل تصویر میں عمران کے ساتھ ان کی سابقہ بیوی ریحام خان تھیں۔

  • Claim Review : آخر تصویر سامنے آہی گئی...شیئر کریں۔ جس نے بھی تصویر اتاری ہے کمال کی اتاری ہے تاکہ قوم کو پتہ تو چلے پردے کے پیچھے یہ دنونوں بھائی کیا کر رہے ہیں
  • Claimed By : FB User- M Aslam
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later