فیکٹ چیک: مولانا فضل الرحمان کی شراب کے ساتھ ایڈیٹڈ تصویر پھر سے ہوئی فرضی دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ مولانا فضل ارحمان کی اس اصل تصویر میں شراب کی بوتل نہیں تھی۔ تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کر کے فوٹو میں شراب کی بوتل کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے لیڈر مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں انہیں ہوائی جہاز کے اندر دیکھا جا سکتا ہے اور سامنے کی ٹیبل پر شراب کی بوتل رکھی ہوئی نظر آرہی ہے۔ تصویر کو اصل سمجھتے ہوئے صارفین وائرل کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ مولانا فضل ارحمان کی اس اصل تصویر میں شراب کی بوتل نہیں تھی۔ تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کر کے فوٹو میں شراب کی بوتل کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مولوی ڈیزل اسکاچ وہسکی بلیک لیبل سے لطف اٹھاتے ہوئے۔ یہ ہے دین کا ٹھیکیدار ڈیزل‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا، سرچ میں ہمیں 15 اگست 2019 کو یہ تصویر  جمعیت طلبا اسلام بجاپور نام کے فیس بک پیج پر شیئر ہوئی ملی۔ حالاںکہ، اس تصویر میں کہیں بھی کوئی شراب کی بوتل نہیں رکھی ہوئی نظر آئی۔

ہمیں یہ تصویر میاں برہان سید نامی ایک اور فیس بک پیج پر ملی یہاں بھی تصویر میں فضل الرحمان کے آگے رکھی ٹیبل پر شراب نظر نہیں آئی۔

وائرل اور اصل تصویر کے درمیان فرق کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل بھی یہ فرضی تصویر وائرل ہو چکی ہے اس وقت ہم نے اس تصویر کی تصدیق کے لئے پاکستان ٹی وی چینل ’24 نیوز ایچ ڈی کراچی ‘میں اسائنمنٹ ایڈیٹر محمد کامران سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ، ’’یہ تصویر جمیعت علمائے اسلام کے صدر فضل الرحمن کی ہے۔ تصویر 2019 کی ہے۔ شراب پر مشتمل تصویر غلط ہے۔ اصل تصویر میں شراب کی بوتل شامل نہیں تھی۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ مولانا فضل ارحمان کی اس اصل تصویر میں شراب کی بوتل نہیں تھی۔ تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کر کے فوٹو میں شراب کی بوتل کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts