فیکٹ چیک: انوشکا-وراٹ کی بچی کی تصویر نہیں آئی اب تک سامنے، وائرل کی جا رہی فوٹو ایڈیٹڈ ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ انوشکار شرما اور وراٹ کوہلی کی بچی کے ساتھ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کے گھر بچی کی پیدائش کے بعد سے سوشل میڈیا پر بہت سی ایڈیٹڈ اور فرضی تصاویر وائرل ہونی شروع ہو گئی ہیں۔ اسی ظمن میں ہمارے ہاتھ ایک تصویر لگی جس میں انوشکار شرما اور وراٹ کوہلی کی گود میں ایک بچے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کو فیس بک، ٹویٹر اور متعدد دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر سچ مان کر بہت سے صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ انوشکار شرما اور وراٹ کوہلی کی بچی کے ساتھ والی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ٹائم ٹی وی نیوز نے ایک تصویر کو شیئر کیا جس میں انوشکار شرما اور وراٹ کوہلی ایک بچے کو گود میں لئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے، ’’ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے گھر آئی ننہی پری، ان کی بیوی انوشکا شرما نے دیا بیٹی کو جنم‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل کی جا رہی تصویر کو قریب سے دیکھا۔ قریب سے دیکھنے پر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں انوشکا اور وراٹ کی شکل کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔

اصل تصویر کو سرچ کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل رورس امیج کے ذریعہ تصویر کو ڈھنڈنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ متعدد ایسے آرٹیکلس لگے جس ہمیں ہوبہو وہی تصویر نظر آئی لیکن اس میں وراٹ انوشکا نہیں بلکہ کرسما کپور اور ان کے شوہر نظر آئے۔ خبروں کے مطابق مارچ 2010 کی یہ تصویر تب کی ہے جب کرسما کپور کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ خبر کو یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اصل اور ایڈیٹڈ تصویر کے درمیان فرق کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

اب ہم نے گوگل نیوز سرچ کے ذریعہ سرچ کیا کی کیا انوشکار شرما اور وراٹ کوہلی کی بچی کی اصل فوٹو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ تمام کے بعد بھی ایسی کوئی قابل اعتماد فوٹو ہمارے ہاتھ نہیں لگی۔ ہم نے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کا انسٹا گرام ہینڈل کو بھی اسکین کیا لیکن وہاں بھی ہمیں بچی کی کوئی تصویر نہیں ملی۔

پوسٹ کی تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والی کارسپاڈینٹ اسمیتا سری واستو سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ،’یہ صاف نظر آرہا ہے کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اس کے علاہ اب تک بچی کی فوٹو شیئر نہیں کی گئی ہے‘‘۔

پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ٹائم ٹی وی نیوز کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 2857 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں پیج کو 30 دسمبر 2018 کو بنایا گیا تھا۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ انوشکار شرما اور وراٹ کوہلی کی بچی کے ساتھ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts