وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی ہے۔ یہ تصویر پرتگال میں سورج گرہن کی نہیں ہے۔ اسپین کے سین سبیسٹئن کی تصویر کو ایڈٹ کر یہ جھوٹ پھیلایا جا رہاہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔8 اپریل 2024 کو کئی ممالک میں سورج گرہن نظر آیا ، اور اسی کڑی میں ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں آسمان میں سورج گرہن کو دیکھا جا ستکا ہے۔ وائرل فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں یہ فوٹو پرتگال میں حالیہ نظر آئے سورج گرہن کی ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی ہے۔ یہ تصویر پرتگال میں سورج گرہن کی نہیں ہے۔ اسپین کے سین سبیسٹئن کی تصویر کو ایڈٹ کر یہ جھوٹ پھیلایا جا رہاہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ تھا آج کا سورج گرہن جو پرتگال میں دیکھا گیا، پاکستان میں نا ہونا تھا اور نا ہی ہوا۔ کسی بھی سنسنی کو بغیر تحقیق کے پھیلانے کی عادت ترک کر دیں‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل میں نے میں وائرل کی جا رہی تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی تصویر سے متعلق متعدد نتائج حاصل ہوئے۔
ملے نتائج میں سوشل نٹوکنگ ویب سائٹ ریڈٹ بھی ہے، جہاں اس تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔ حالاںکہ یہاں تصویر کو تین سال قبل اپلوڈ کیا گیا تھا۔
سرچ میں ہمیں یہ تصویر دو سال قبل بھی شائع ہوئے ایک آرٹیکل میں ملی۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے محض گرہن کی تصویر کو سرچ کیا، سرچ میں ہمیں پانڈس 5 نام کی ایک ویب سائٹ پر یہ تصویر دیکھنے کو ملی۔
یہاں ویب سائٹ پر ہوبہو اسی گرہن کے مکمل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، سورج گرہن کا امیمیٹڈ ویڈیو ہے۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے وائرل تصویر میں نظر آرہے پہڑ اور سمندر والے منظر کو سرچ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہی وائرل فوٹو ایک ریڈٹ صارف کی جانب سے تین سال قبل شیئر ہوئی ملی۔ یہاں بھی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسے پرتگال کا بتایا گیا ہے۔ حالاںکہ اسی پوسٹ میں ایک دیگر صارف کا کمینٹ ملا جس میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ اسپن سین سبیسٹئن ہے۔
اوپن سرچ کرتے ہوئے ہم اسپین کا سین سبیسٹئم سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایک یوٹیوب چینل پر ہوبہو یہی منظر دیکھنے کو ملا۔
اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے اور اسپین کی ہے، حالاںکہ ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کہ کیا پرتگال میں 8 اپریل کو ہوئے سورج ہوگرن نظر آیا تھا۔
دی اسکائی لائیو پر دی گئی معلومات کے مطابق، ’جزوی گرہن ویانا ڈو کاسٹیلو، پرتگال سے 8 اپریل 2024 کو دیکھا جا سکے گا۔ یہاں سے سورج گرہن کا صرف پہلا حصہ ہی نظر آئے گا کیونکہ سورج گرہن کے زیادہ سے زیادہ مرحلے تک پہنچنے سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا۔ چاند گرہن مقامی وقت کے مطابق 20:03:17 پر شروع ہوگا‘‘۔
ڈیٹ اینڈ ٹائم کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق جزوی سورج گرہن پرتگال کے کچھ حصوں میں نظر آیا تھا۔ جبکہ وائرل تصویر میں مکمل سورج گرہن کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ناسا کی ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق، ’ 8 اپریل 2024 کو ہوا سورج گرہن میکسیکو، کناڈا اور امریکہ کے شہروں میں نظر آیا تھا۔ جبکہ 2026 کا سورج گرہن، پرتگال، روس، گرین لینڈ،، اسپین اور آئیس لینڈ میں دیکھا جائےگا‘۔
وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم خلائی ماہر گریش لنگنا سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’’یہ تصویر دیکھنے میں تھوڑی غیر حقیقت نظر آرہی ہے اس کے علاوہ پرتگال میں بےحد مختصر سورج گرہن ہوا تھا تو یہ کسی بھی حال میں ممکن نہیں کی یہ 8 اپریل کو ہوئے سورج گرہن کی پرتگال کی فوٹو ہو‘۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی ہے۔ یہ تصویر پرتگال میں سورج گرہن کی نہیں ہے۔ اسپین کے سین سبیسٹئن کی تصویر کو ایڈٹ کر یہ جھوٹ پھیلایا جا رہاہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں