وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ شاہ رخ خان کی جس تصویر کو کشمیری ہم شکل بتا کر وائتل کیا جا رہا ہے وہ اصل میں شاہ رخ خان کی ہی تصویر ہے، جسے ایڈیٹنگ ایپ کی مدد سے ایڈٹ کیا گیا ہے۔
نئی دہل (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ایک تصویر کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ہم شکل کی تصویر ہے جو کشمیر میں رہتا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر اصل میں شاہ رخ خان کی ہی ہے لیکن اسے فیس ایپ کے ذریعہ ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
ٹویٹر صارف ’نسیم شاہد‘ نے ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ شاہ رخ خان نہیں ہے اور نہ اس کا کوئی رشتہ دار ہے بلکہ یہ ایک کشمیری لڑکا ہے۔ اللہ کرے اس کے نصیب شاہ رخ سے بھی بہتر ہوں‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل اوپن سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا جموں و کشمیر میں شاہ رخ خان کا کوئی ہم شکل ہے۔ ہمارے ہاتھ 2017 میں شائع ہوئی ہندوستان ٹائمس کی ایک خبر لگی، جس میں سری نگر میں شاہ رخ خان کے ہم شکل ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ خبر میں بتایا گیا کہ سری نگر کے رہنے والے حیدر مقبول نام کا ایک شخص شاہ رخ خان سے ملتا جلتا ہے۔ ان کا ہیئر اسٹایل اور لک اداکار شاہ رخ خان جیسا ہے۔ حالاںکہ مقبول کی تصاویر وائرل تصویر سے بالکل مختلف نظر آئیں۔
ہمیں متعدد دیگر خبریں بھی ملیں جہاں شاہ رخ خان کے ہم شکل ملنے کی بات کی گئی ہے۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی وائرل تصویر جیسا نظر نہیں آیا۔ خبر کو یہاں، اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اپنے مزید تفصیلی سرچ میں ہمیں گیٹی امیجز پر شاہ رخ خان کی ایک تصویر ملی جو کافی حد تک وائرل تصویر سے ملتی جلتی تھی۔ تصویر کو 23 مئی 2002 کو 55 ویں کینس فیسٹیول کے دوران کھینچا گیا تھا۔
دونوں ہی تصاویر کو دیکھنےسے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ہی شخص کی تصویر ہے۔
ہم نے پایا کہ فیس ایپ کے ذریعہ شاہ رخ خان کی تصویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔ ہم نے فیس ایپ موبائل میں ڈاؤنڈ لوڈ کی اور شاہ رخ خان کی اصل تصویر کو اس میں اپ لوڈ کرتے ہبئے ایج (عمر) کا فلٹر سلیکٹ کیا۔ اس میں ہمیں چائلڈ میں ہوبہو وہی تصویر کریئٹ ہوئی نظر آئی جسے اب فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے دینک جاگرن کے جموں و کشمیر کے سینئر رپورٹر راہل شرما سے بات کی۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا کہ یہ تصویر پچھلے کچھ دنوں سے یہاں اسی دعوی کے ساتھ وائرل رہی ہے۔ لیکن یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف نسیم شاہد کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کو 32 ہزار سے زیادہ صارفین فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ شاہ رخ خان کی جس تصویر کو کشمیری ہم شکل بتا کر وائتل کیا جا رہا ہے وہ اصل میں شاہ رخ خان کی ہی تصویر ہے، جسے ایڈیٹنگ ایپ کی مدد سے ایڈٹ کیا گیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں