X
X

فیکٹ چیک: آرکٹک اوقیانوس میں دکھے چاند کا بتاتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ویڈیو ڈجیٹلی ایڈیڈٹ ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کوئی اصل منظر نہیں ہے بلکہ اسے ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 19, 2023 at 05:45 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں بڑے سے چاند کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ، ’ روس اور کینیڈا کے درمیان قطب شمالی میں آرکٹک اوقیانوس کے قریب زمین کا چکر لگاتے ہوئے ، چاند زمین کے اتنے قریب آتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ زمین سے ٹکرا جائے گا۔ چاند اس چکر کو صرف 30 سیکنڈ میں مکمل کرتا ہے اور 5 سیکنڈ تک سورج کو فورا غائب ہونے سے پہلے ڈھانپ لیتا ہے‘۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کوئی اصل منظر نہیں ہے بلکہ اسے ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’روس اور کینیڈا کے درمیان قطب شمالی میں آرکٹک اوقیانوس کے قریب زمین کا چکر لگاتے ہوئے ، چاند زمین کے اتنے قریب آتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ زمین سے ٹکرا جائے گا۔ چاند اس چکر کو صرف 30 سیکنڈ میں مکمل کرتا ہے اور 5 سیکنڈ تک سورج کو فورا غائب ہونے سے پہلے ڈھانپ لیتا ہے … فطرت کے بہت سے عجائبات میں سے ایک … لطف اٹھائیں‘۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریسم نکالے اور یہ ویڈیو اسی دعوی کے ساتھ ایک یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ حالاں اس ویڈیو کے کمینٹ میں متعدد صارفین اسے ایڈیٹڈ بتا رہے تھے۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے کی ورڈ کے ذریعہ ویڈیو کو تلاش کرنا شروع کیا، سرچ میں ہمیں ایک انسٹاگرام ہینڈل پر یہ ویڈیو 27 دسمبر 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے کیپشن میں ’امیزنگ انیمیشن بائے الیکس این‘ لکھا ہوا ہے۔

ہم الیکسی این کے انسٹاگرام ہینڈل پر پہنچے یہاں دئے گئے بایو کے مطابق وہ ڈجیٹل کریئٹر ہیں۔

اس سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ ایک اینیمیٹڈ ویڈیو ہے۔ اسی دعوے کو اس سے پہلے بھی وشواس نیوز نے فیکٹ چیک کیا ہے۔ اس وقت ہم نے ای میل کے ذریعے ایلیکس پیٹریو سے رابطہ کیا اور اس نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو کمپیوٹر گرافکس کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کوئی اصل منظر نہیں ہے بلکہ اسے ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔

  • Claim Review : روس اور کینیڈا کے درمیان قطب شمالی میں آرکٹک اوقیانوس کے قریب زمین کا چکر لگاتے ہوئے چاند
  • Claimed By : Nisa Khan
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later