فیکٹ چیک: کسی آسمانی مخلوق کا نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کیا ہے یہ ویڈیو

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ آسمان میں نظر آرہی مخلوق اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں آسمان میں بادلوں کے بیچ اڑتا ہوا کچھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو سچ مانتے ہوئے صارفین شیئر کر رہے ہیں اور یہ دعوی ہے کہ یہ اڑتی ہوئی مخلوق حقیقت میں یمن میں نظر آئی ہے۔ جب وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ آسمان میں نظر آرہی مخلوق یہ اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’یمن میں دیکھا گیا آسمانی مخلوق سبخان اللہ تعالیٰ اللہ خیر کرے کیا ویڈیو سچ ہوگے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے کی فریمس نکال کر گوگل رورس امیج سرچ کیا۔ اور سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو کا تمھب نیل ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہوا ملا۔ جیسن کارلوس نام کے اس اکاؤنٹ پر وائرل ویڈیو کو 15 مئی 2020کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اسے ’ویڈیو آرٹ’ بتایا گیا ہے اور یہاں اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون کو اس وائرل ویڈیو کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ویڈیو کو اس طرح ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔

جیسن کارلوس کی انسٹاگرم ہینڈل کی اسکیننگ کئے جانے پر ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی اور بھی دیگر ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔

آرٹ اسٹیشن نام کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق جیسن کارلوس 3ڈی گرافک آرٹسٹ ہیں اور ان کا تعلق برازیل سے ہے۔

وشواس نیوز نے جیسن کارلوس سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ اس ویڈیو کو انہوں نے ڈجیٹلی تیار کیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف شاہین کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پیا کہ صارف کو 653 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ آسمان میں نظر آرہی مخلوق اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts