فیکٹ چیک: ایڈیٹنگ ٹول کی مدد سے بنایا گیا ہے اس طیارے کو چمکدار، ہیرے جڑے ہونے کا دعوی فرضی ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فیک ہے۔ وائرل تصویر کو ڈجیٹل آرٹسٹ سارہ نے تیار کیا ہے اور طیارہ کو انہوں نے چمکدار بنایا ہے۔ اصل میں اس طیارہ میں ہیرے نہیں لگے ہوئے ہیں۔
- By: Umam Noor
- Published: Dec 13, 2021 at 05:01 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک چمکدار طیارے کی تصاویر کا ایک کولاج وائرل ہو رہا ہے۔ تصویر میں طیارے کو ایئرپورٹ کے ہینگر (پارکنگ) میں کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ امارات ایئرلائن کے اس طیارہ میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ جب وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فیک ہے۔ وائرل تصویر کو ڈجیٹل آرٹسٹ سارہ نے تیار کیا ہے اور طیارہ کو انہوں نے چمکدار بنایا ہے۔ اصل میں اس طیارہ میں ہیرے نہیں لگے ہوئے ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’امارات ایئرلائنز کا ہیرے جڑا ہوا طیارہ‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذرایعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر مرر کو ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر 12دسمبر 2018 کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’امارات کے یہ چمکتا ہوا طیارہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ رہا ہے، لیکن اس طیارہ کو فوٹوشاپ ایڈیٹنگ کی مدد سے بنایا گیا ہے‘۔ مکمل خبر یہاں دیکھی۔
ہم نے اپنی پڑتال جاری رکھی اور ہمیں گلف نیوز اور خلیج ٹائمس پر بھی اسی معاملہ سے جڑی خبر ملی۔ یہاں دی گئی خبر کے مطابق، طیارہ میں ایڈیٹنگ سارہ نام کی ایک فنکار نےکی ہے۔ اور اس طارہ کی تصویر کو امارات ایئرلائنز کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔
امارات ایئرلائنس کی جانب سے 4دسمبر 2018 کو اس ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ بلنگ 777 ہے اور اس کی تصویر کو سارہ شکیل نے بنایا ہے۔ ٹویٹ نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم آرٹسٹ سارہ شکیل کے ویر فائڈ انسٹاگرم ہینڈل پر پہنچے اور وہاں بھی ہمیں یہ وائرل تصویر اور ساتھ میں دیگر تصاویر بھی ملی جہاں پر ان کی خاصیت والی گلیٹر کی ایڈیٹنگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
وشواس نیوز نے سارہ شکیل سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر انہوں نے ایڈیٹنگ ٹول کی مدد سے بنائی ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کو ایک لاکھ سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فیک ہے۔ وائرل تصویر کو ڈجیٹل آرٹسٹ سارہ نے تیار کیا ہے اور طیارہ کو انہوں نے چمکدار بنایا ہے۔ اصل میں اس طیارہ میں ہیرے نہیں لگے ہوئے ہیں۔
- Claim Review : امارات ایئرلائنز کا ہیرے جڑا ہوا طیارہ
- Claimed By : شركة رحلة البندقية للسفر والسياحة
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔