فیکٹ چیک: کورونا وائرس کو لے کر دہلی پولیس نے نہیں جاری کی یہ گائڈ لائن، وائرل پوسٹ فرضی ہے
وشواس نیوز کی پڑتال میں معلوم ہوا کہ دہلی پولیس کی گائڈ لائن کے نام پر وائرل میسج فرضی ہے۔ دہلی پولیس نے کورونا وائرس کو لے کر ایسی کوئی گائڈ لائن جاری نہیں کی ہے۔
- By: Ashish Maharishi
- Published: Jun 19, 2020 at 01:04 PM
- Updated: Jun 27, 2020 at 02:32 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر دہلی پولیس کے نام پر کووڈ 19 کو لے کر ایک فرضی گائڈ لائن وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ماسک سے لے کر دوائیوں تک کی معلومات دی گئی ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال کی۔ ہماری پڑتال میں وائرل گائڈ لائن کو دہلی پولیس نے نہیں جاری کیا ہے۔ یہ پوسٹ فرضی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک پر متعدد صارفین اس فرضی پوسٹ کو دہلی پولیس کے نام پر وائرل کر رہے ہیں۔ ایک ایسی ہی صارف روبی خان نے اس فرضی گائڈ لائن کو سچ مان کر اپنے اکاونٹ پر اپ لوڈ کیا ہے۔
پڑتال
وشواس نیوز نے سب سے پہلے دہلی پولیس کے آفیشیئل سوشل میڈیا پیج کی اسکیننگ کی۔ ہمیں یہ آخری پوسٹ 15 جون کی ملی۔ ہم نے پورے پیج کی جانچ کی۔ ہمیں کہیں بھی وائرل پوسٹ والی گائڈ لائنس نہیں ملیں۔
پڑتال کے دوران ہم نے گوگل سرچ میں متعلقہ کی ورڈ ڈال کر خبر کو سرچ کرنا شروع کیا۔ ہمیں ایک بھی ایسی خبر نہیں ملی، جو تصدیق کرے کی وائرل گائڈ لائن کا تعلق دہلی سے ہے۔
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے دہلی پولیس سے رابطہ کیا۔ دہلی پولیس کے اڈیشنل پی آر او انل متل نے بتایا کہ وائرل ہو رہی گائڈ لائنس کا دہلی پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے وائرل میسج کو فرضی بتایا ہے۔
اب باری تھی اس فرضی گائڈ لائن کو شیئرکرنے والی فیس بک صارف روبی خان کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ یہ صارف کسی میڈیا ادارہ سے منسلک ہیں علاوہ ازیں 1507 صارفین انہیں فالوو کرتے ہیں۔
ڈس کلیمر، اعلامیہ دست برداری: وشواس نیوز کی کورونا وائرس (کووڈ-19) سے منسلک فیکٹ چیک خبروں کو پڑھتے یا اسے شیئر کرتے وقت آپ کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ جن اعداد و شمار یا ریسرچ متعقلہ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے، وہ مسلسل بدل رہے ہیں۔ بدل اسلئے رہے ہیں کیوں کہ اس وبا سے جڑے اعداد و شمار (متاثرین اور ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد، اس سے ہونے والی اموات کی تعداد) میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری کا ویکسین بننے سے منسلک چل رہے تمام ریسرچ کے پختہ نتائج آنے باقی ہیں، اور اس وجہ سے علاج اور بچاؤ کو لے کر فراہم کردہ اعداد و شمار میں بھی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ اسلئے ضروری ہے کہ خبر میں استعمال کئے گئے ڈیٹا کو اس کی تاریخ سے جوڑ کر دیکھا جائے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں معلوم ہوا کہ دہلی پولیس کی گائڈ لائن کے نام پر وائرل میسج فرضی ہے۔ دہلی پولیس نے کورونا وائرس کو لے کر ایسی کوئی گائڈ لائن جاری نہیں کی ہے۔
- Claim Review : کورونا وائرس کو لے کر دہلی پولیس کی گائڈ لائن
- Claimed By : FB User- Ruby Khan
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔