وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ حال ہی کا سمجھتے ہوئے جس ویڈیو کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ ایک پرانا ویڈیو ہے، جس کا برسبین میں ہوئے گبا میچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ہو رہا ہے، جس میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر بہت سے لوگوں کو ہاتھ میں ترنگا لئے وندے ماترم گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی ویڈیو کو صارفین حال ہی میں ہوے انڈیا آسٹریلیا کے بیچ برسبن کے گبا میچ کا بتاتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے ویڈیو کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو پرانا ہے جسے اب گمراہ کنن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
ٹویٹر صارف ’اے کے‘ نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں اسٹیڈیم کے اندر نظر آرہی بھیڑ وندے ماترم گا رہی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا
”Nothing can match this. The emotion, passion, resilience and the magic #AUSvsIND #Gabbabreached”.
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے وائرل ویڈیو کو سرچ کرنا شروع کیا۔ سب سے پہلے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں ڈال کر اس کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ ’ڈائی لان لیول سلدنہا‘ نام کے یوٹیوب چینل پر 24ستمبر 2018 کو اپ لوڈ ہوا وائرل ویڈیو ملا۔ ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے
Thousands of Indians Singing in Unity in Dubai Cricket Stadium.”.
وشواس نیوز نے دینک جاگرن کے اسپوٹس ایڈیٹر ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو گبا اسٹیڈیم کا نہیں ہے۔ گبا اسٹیڈیم دوسرے طرح دکھتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے اسٹیڈیم اسٹرکچر کو اگر دیکھیں تو صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ دبئی کا رنگ آف لائٹ اسٹیڈیم ہے۔
گیٹی ایمیجز پر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم رنگ آف لائٹ کی تصویر ملی، جو وائرل ویڈیو کے اسٹیڈیم سے ملتی ہوئی نظر آئی۔
ویڈیو کو گبا اسٹیڈیم کا سمجھتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ ہم نے گیٹی ایمجز پر برسبین کے گبا اسٹیڈیم کی تصاویر کو سرچ کیا۔ گبا اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹ باؤنڈری کا شیپ ویڈیو والے اسٹیڈیم سے کافی مختلف نظر آیا۔
ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف اے کے کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 947 لوگ فالوو کرتے ہیں۔علاوہ ازیں صارف نے یہ اکاؤنٹ جولائی 2016 میں بنایا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ حال ہی کا سمجھتے ہوئے جس ویڈیو کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ ایک پرانا ویڈیو ہے، جس کا برسبین میں ہوئے گبا میچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں