وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ پوسٹ فرضی نکلی۔ وائرل پوسٹ میں نظر آرہی تصویر میں ایک کامیڈی ویڈیو کا سین ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا میں ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں دو مبینہ پولیس اہلکار کھیت میں ایک شخص اور خاتون کو لاٹھی سے پیٹتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ کسان اپنے کھیت میں کام کر رہے تھے تو پولیس نے ان کے ساتھ دسلوکی کی۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ پوسٹ فرضی نکلی۔ وائرل پوسٹ میں نظر آرہی تصویر میں ایک کامیڈی ویڈیو کا سین ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فیس بک صارف ’ونود بابو‘ نے 15 اپریل کو ایک تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا‘ ’’کوئی سمجھائےگا، یہ کون سا ’کستان منصوبہ ہے‘‘،جس سے کسانوں کو سیدھے فائدہ ملتا ہے‘‘۔
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں اصل ویڈیو بنداس فلمس نام کے ایک یوٹیوب چینل پر ملا۔ اسی ویڈیو سے تصویر لے کر فرضی پوسٹ وائرل کی گئی۔ 13 اپریل 2020 کو اپ لوڈ ویڈیو کی سرخی ہے
#लॉक-डॉन में गेहूं काटते समय खेत में पहुंच कर पुलिस ने किया जमकर पिटाई फिर देखिए क्या हुआ।
اس کے بعد ڈسکرپشن میں فنکار کا نام نہیں بتایا گیا۔ اس ویڈیو میں نینکا خان، ببوا گنیش کیسری، منا یادو اور بھولا ہیں۔ ویڈیو کا ڈائریکشن اور اسٹوری منا سنگھ کی ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر بتایا گیا کہ یہ ایک کامیڈی ویڈیو ہے۔
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے بنداس فلمس کے یوٹیوب چینل کے اونر گنیش کمار کیشری سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا، ’’وائرل پوسٹ والی تصویر ہمارے ہی ویڈیو سے لی گئی ہے۔ ہم لوگوں نے لاک ڈاؤن کو لے کر کامیڈی ویڈیو بنائے گئے تھے۔ یہ خوب وائرل ہو گیا ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی پوسٹ کو وائرل کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق مرادآباد سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ پوسٹ فرضی نکلی۔ وائرل پوسٹ میں نظر آرہی تصویر میں ایک کامیڈی ویڈیو کا سین ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں