وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ چین میں ایک ساتھ سات سورج دیکھے جانے کا دعوی فرضی ہے۔ سات سورج نظر آنے کا یہ منظر آپٹیکل الیوژن ہے، روشنی کے انعطاف اور انتشار نے اس کی 6 شبیہیں پیدا کر دی تھیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ساتھ آسمان نے سورج دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو چین کے ایک شہر کا ہے جہاں ایک ساتھ سات سورج نظر آئے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ چین میں ایک ساتھ سات سورج دیکھے جانے کا دعوی فرضی ہے۔ سات سورج نظر آنے کا یہ منظر آپٹیکل الیوژن ہے، روشنی کے انعطاف اور انتشار نے اس کی 6 شبیہیں پیدا کر دی تھیں۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’چین کے صوبے سچوان میں آسمان پر 7 سورج کے نمودار ہونے کے منظر نے سب کو حیران کردیا‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے کی ورڈ کے مدد سے نیوز سرچ کیا۔ اس معاملہ سے متعلق خبر ہمیں کئی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہوئی ملی۔ انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ پر ’دی نیو یارک پوسٹ‘ کے حوالے سے لکھا گیا ہے، ’آپٹیکل الیوژن کا یہ ویڈیو گزشتہ مہینہ چین کے چینگدو میں فلم کیا گیا تھا‘۔
ٹائمس آف انڈیا کی خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’یہ منظر ہسپتال کی کھڑکی کے پرتوں والے شیشے کے ذریعے روشنی کے ریفریکٹ کرنے کی وجہ سے ہوا، جس سے “ورچوئل امیجز” کہا جاتا ہے۔ شیشے کے ہر لیئر نے ایک الگ سورج کی ظاہری شکل اختیار کر لی‘۔
وہیں نیو یارک پوسٹ میں اس معاملہ سے متعلق معلومات کے مطابق، ’یہ معاملہ چین کے شہر چینگدو میں پیش آیا ہے۔ حالاںکہ یہ منظر آپٹیکل الیوژن ہے جس کی وجہ سے ایک ساتھ سات سورج نظر آرہے ہیں‘۔
وائرل ویڈیو ہمیں شانگھائی ڈیلی کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر بھی اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، سات سورج لائٹ رفریکشن کے سبب ہوا ہے‘’۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے خلائی تجزیہ کار اور فزیسسٹ گریش لنگننا سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ, ‘سات سورجوں کا ظاہر ہونا کوئی حقیقی واقعہ نہیں تھا، بلکہ ہسپتال کی کھڑکی کی شیشے کی متعدد تہوں کی وجہ سے روشنی کا ایک الیوژن بن گیا۔ سات سورجوں کا الیوژن شیشے کے ہر پین میں روشنی کے رفلیکشن اور رفریکشن سے پیدا ہوا تھا۔کھڑکی میں شیشے کی متعدد تہوں نے روشنی کو مسخ کر دیا، جس سے ایسا ظاہر ہوا کہ جیسے آسمان میں سات سورج ہیں‘‘۔
اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ چین میں ایک ساتھ سات سورج دیکھے جانے کا دعوی فرضی ہے۔ سات سورج نظر آنے کا یہ منظر آپٹیکل الیوژن ہے، روشنی کے انعطاف اور انتشار نے اس کی 6 شبیہیں پیدا کر دی تھیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں