فیکٹ چیک: رام مندر تعمیر کے لئے شاہ رخ خان کی جانب سے پانچ کروڑ روپیے عطیہ کئے جانے کا دعوی غلط، وائرل پوسٹ فرضی ہے
شاہ رخ خان کی جانب سے رام مندر تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپیے عطیہ دئے جانے کے علان کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی پوسٹ جھوٹی ہے۔
- By: Abhishek Parashar
- Published: Aug 8, 2020 at 02:02 PM
- Updated: Sep 10, 2020 at 03:32 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایودھیہ میں بننے والے رام مندرکے بھومی پوجن کے بعد سوشل میڈیا پرمسلسل فرضی اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں وائرل ہونے پر ایک پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان رام مندر ٹرسٹ میں مندر تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپیے کا عطیہ کریں گے۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی غلط نکلا۔ شاہ رخ خان کی جانب سے ابھی تک نہ تو رام مندر تعمیر کے لئے کوئی مدد دی گئی ہے اور نہ ہی ایسا کرنا کا علان کیا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’تمنا خان‘ نے وائرل پوسٹ (آرکائیو لنک) کو شیئر کرکیا ہے جس پر شاہ رخ خان اور رام مندر کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اس پر لکھا ہے
”According to Bollywood24 and Bhaskar. Shahrukh khan is going to donate 5 Cr. Rupees to Ram Mandir Trust”.
پڑتال
وائرل ہو رہا پوسٹ گرافکس کے طور میں ہے، جس پر شاہ رخ خان کی تصویر کے ساتھ دینک بھاسکر کا لوگو اور ای 24 کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ لگا ہوا ہے، جس میں شاہ رخ خان کے مندر تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپیے کی رقم عطیہ کئے جانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔
وائرل پوسٹ میں ای 24 کے ٹویٹر ہینڈل سے کئے گئے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ لگا ہوا ہے۔ اسکرین شاٹ میں ایٹ بالی ووڈ 24 ٹویٹر ہینڈل نظر آرہا ہے، تاہم ای 24 کا ٹویٹر ہینڈل کے ٹویٹ پر ایٹ 24 بالی نیوز کے نام سے موجود ہے۔
اس ہینڈل سے کئے گئے ٹویٹ کو سرچ کرنے پر ہمیں ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا، جس میں شاہ رخ خان کی جانب سے مندر تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپیے عطیہ دئے جانے کا ذکر ہو۔
وائرل پوسٹ میں شاہ رخ خان کے عطیہ کا ذکر کیا گیا ہے جس میں ’دینک بھاسکر‘ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ نیوز سرچ میں ہمیں ’دینک بھاسر‘ کی جانب سے شائع ایسی کوئی خبر نہیں ملی، جس میں شاہ رخ کے مندر تعمیر کے لئے عطیہ دئے جانے یا اس کے علان کا ذکر ہو۔ سرچ میں ہمیں بھاسکر ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ ملی، جس میں اس وائرل دعوی کو مسترد کیا گیا ہے۔
سرچ میں ہمیں دینک بھاسکر کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل سے چار اگست کو ٹویٹ کی گئی ایک خبر ملی، جس میں مندر تعمیر کے لئے آنے والے عطیہ کا ذکر ہے۔
یعنی وائرل پوسٹ میں جن دو نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے شاہ رخ خان کے مندر تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپیے عطیہ کئے جانے کی خبر کا ذکر ہے، وہ فرضی ہے۔
شاہ رخ خان اور ان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹر ٹینمنٹ دونوں ہی ٹویٹر پر موجود ہیں۔ ان دونوں ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر بھی ہمیں ایسی کوئی معلومات نہیں ملی۔ اگر شاہ رخ خان مندر تعمیر کے لئے کسی عطیہ کا علان کرتے تو ان کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل سے اس کی جانکاری ضرور دی جاتی۔
شاہ رخ خان کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل سے ایک اگست کے بعد سیدھے سات اگست کو ہی ٹویٹ کیا گیا ہے۔ سات اگست کو کئے گئے ٹویٹ میں انہوں نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے کلاس آف 83 کے ٹریلر کو ری ٹویٹ کیا ہے۔
رام مندر تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپیے عطیہ کیا جانا ایک بڑی خبر ہوتی ، لیکن ہمیں نیوز سرچ میں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔
ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والے چیف نمائندہ اسمیتا سریواستو نے وائرل ہو رہے دعوی کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا، ’’شاہ رخ خان کی جانب سے ابھی تک ایسا کوئی علان نہیں کیا گیا ہے‘‘۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والی فیس بک صارف ’تمنا خان‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے شاہ رخ خان سے جڑی پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: شاہ رخ خان کی جانب سے رام مندر تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپیے عطیہ دئے جانے کے علان کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی پوسٹ جھوٹی ہے۔
- Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخان رام مندر ٹرسٹ میں مندر تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپیے کا عطیہ کریں گے۔
- Claimed By : FB Post- Tamanna Khan
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔