فیکٹ چیک: اس تصویر میں جو بائڈن کے ساتھ فلائڈ کی بیٹی نہیں ہے، وائرل دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز کی پڑتال میں سامنے آیا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ تصویر لینے والے فوٹوگرافر نے ہمیں بتایا کہ تصویر میں نظر آرہا بچہ فلائیڈ کی بیٹی نہیں ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائڈن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر اس دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ وہ پولیس حراست میں مارے گئے جارج فلائیڈ کی بیٹی سے معافی مانگ رہے ہیں۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں سامنے آیا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ تصویر لینے والے فوٹوگرافر نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ تصویر میں نظر آرہا بچہ فائیڈ کی بیٹی نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ میں امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو ایک بچے کے سامنے ایک گھٹنے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے، ’’‏یہ بچی *جارج فلائڈ* کی بیٹی ہے جو امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں مارا جانے والا بے گناہ سیاہ فام تھا اور سامنے دنیا کا طاقتور ترین انسان نئے امریکی صدر جو بائڈن جو جھک کر اس بچی سے اپنی ریاست کی طرف سے معافی کا طلبگار ہے یہ ہوتی ہیں ریاستیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

افریقی۔ امریکی 46 سالہ شخص جارج فلائیڈ کی 25 مئی کو پولیس حراست میں ہوئی موت کے بعد مریکہ میں نسلی امتیازی سلوک کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔ نیو یارٹ ٹائیمس کے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے
“The explosive footage, recorded by a bystander and shared widely on social media, led to community outrage, an FBI civil rights investigation… The Minneapolis Police Department also fired three officers.”

اس معاملہ کے مہینوں بعد ڈیموکریٹک صدر عہدہ کے امیدوار جو بائڈن نے امریکی انتخابات 2020 میں جیت حاصل کی۔ اس بارے میں دینک جاگرن میں 8 نومبر کو شائع ہوئی خبر کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

ہم نے انٹرنیٹ پر نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی جارج فلائیڈ کی بیٹی کےساتھ ملاقات سے منسلک خبروں کو تلاش کیا۔ ہمیں ان دونوں کی ملاقات کی کوئی خبر نہیں ملی۔

ہم نے اس تصویر کے اصل ذریعہ کو تلاش کرنے کے لئے گوگول رورس امیج ٹول کا استعمال کیا۔ اگست ماہ میں آوٹ لک انڈیا پر ہمیں یہ تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ لکھا تھا
“Democratic presidential candidate former Vice President Joe Biden visits with C.J. Brown, right, and Clement Brown, the son and father of the owner of Three Thirteen, as Biden arrives to shop for his grandchildren at the store in Detroit. Biden is visiting Michigan for campaign events.”

ہمیں یہ تصویر صدر جو بائیڈن کی انسٹاگرام کی پروفائل پر بھی ملی۔

ہمیں کورن پارکنس کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے ایک ٹویٹ میں بھی یہ تصویر ملی۔ پوسٹ کے مطابق، اس تصویر کو رائٹرس پکچر کے جنوبی امریکہ کے فوٹوگرافر لیہ ملس نے کھینچا تھا۔

وشواس نیوز نے دعوی کے تصدیق کے لئے رائٹرس، واشنگٹن کے سینئر فوٹوگرافر لیہ ملس سے رابطہ کیا۔ ملس نے بتایا کہ تصویر میں موجود لڑکا ڈیٹریٹ کا ہے اور فلائیڈ کی بیٹی جیانا نہیں ہے۔ ملس نے ہمارے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں وائرل فوٹو میں موجود بچے کی شناخت ہوتی ہے۔

ملس نے فرضی دعووں کو خارج کرتے ہوئے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا۔

فیس بک صارف مصطفی کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ وہ اونٹی، تمل ناڈو سے ہیں اور فیس بک پر ان کے 7418 فالوورس ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں سامنے آیا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ تصویر لینے والے فوٹوگرافر نے ہمیں بتایا کہ تصویر میں نظر آرہا بچہ فلائیڈ کی بیٹی نہیں ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts