فیکٹ چیک: سیارہ زحل کی یہ تصویر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 3, 2022 at 12:50 PM
- Updated: Feb 3, 2022 at 01:09 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ سیارہ زحل (سیٹرن پلینیٹ) کی اصل فوٹو ہے جسے خلائی جہاز کیسینی کے ذریعہ کھینچا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’یہ کیسینی پروب کے ذریعے لی گئی ایک حقیقی تصویر ہے جب یہ زحل کے قریب سے گزری تھی‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصور کو کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ مناسب کی ورڈ ڈال کر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ’سولر سسٹم ڈاٹ ناسا ڈاٹ جی او وی‘ کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، فنکار کے ذریعہ بنائی گئی یہ تصویر کیسینی کے گرینڈ فینالے کی ہے جو زخل کی زبردست منطر کو دکھا رہی ہے‘۔
تصویر سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ناسا سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا ۔ ہمارے میل کا جواب ناسا کی سینئئر کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ایلانا آر جونسن نے ہمارے ساتھ ایک لینک شیئر کرتے ہوئے دیتے ہوئے بتایا کہ، کیسینی خلائی جہاز کی رو امیج, 20 فروری 2004 سے 15 ستمبر 2017 تک اس لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’خلائی شائقین اور دیگر امیج پروسیسرز اکثر ناسا کی ویب سائٹ سے تصاویر کو ڈاؤنڈ لوڈ کر کے اس کو ایڈیٹ کر دیتے ہیں اور آن لائن شیئر کرتے ہیں۔ وائرل تصویر بھی اسی کا نمونہ نظر آرہی ہے‘۔
خبروں کے مطابق، ’ناسا کی جانب سے زحل کے گرد 13 برس سے گھومنے اور تصاویر اور ویڈیو بھیجنے والے کامیاب ترین خلائی جہاز کیسینی کو 15سمتبر 2017کو تباہ کر دیا گیا کیوں کہ اس کا اندھن حتم کر دیا ہو گیا تھا۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صاف آفاق کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 1269 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے۔
- Claim Review : یہ کیسینی پروب کے ذریعے لی گئی ایک حقیقی تصویر ہے جب یہ زحل کے قریب سے گزری تھی
- Claimed By : آفاق جديدة
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔