فیکٹ چیک: کار حادثات کا یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ انیمیشن کے ذریعہ بنایا گیا ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو تمام کار حادثات کے منظر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کئے گئے ہیں۔
- By: Umam Noor
- Published: Sep 27, 2021 at 07:02 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں الگ الگ منظر پر مختلف کاروں کو اچانک چلتے ہوئے حادثوں کا شکار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے بیک گراونڈ میں اذان کی آواز سنی جا سکتی ہے۔ اب اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اس اصل منظر سمجھتے کر وائرل کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو تمام کار حادثات کے منظر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کئے گئے ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے ویڈیو سچ سمتھے ہوئے اپ لوڈ کیا۔ ویڈیو میں چار مختلف کار حادثات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ کے آکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں چلتی ہوئے کار اچھانک سے حادثہ کا شکار ہوتی ہوئی دکھ رہی ہے، جو دیکھنے میں ہی غیر حقیقی معلوم پڑ رہا ہے۔ ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر ہمیں شروعات میں کریڈٹ میں ’ڈوناٹے سینسون‘ نام لکھا ہوا نظر آیا۔
مزید سرچ کرتے ہوئے ہمیں ڈوناٹے سانسون نام کے ایک فیس بک پیج ملا جس میں 10 ستمبر 2021 کو ان کے ذریعہ ایک یوٹیوب ویڈیو شیئر کیا گیا ہے جو اسی حادثہ سے جڑا ویڈیو ہے۔ اس یوٹیوب ویڈیو میں بتایا گیا کہ، ’سوشل میڈیا پر اچانک چلتی ہوئے کاروں کے حادثہ کا ویڈیو پھیل رہا ہے لیکن یہ کسی بھوت کے ذریعہ حادثہ نہیں ہو رہے بلکہ یہ ایک اینیمیٹر ڈولانٹے سانسون کے ذریعہ تیار کیا گیا ویڈیو ہے جس کے لئے انہیں انعام تک حاصل ہو چکا ہے۔
اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے گوگل اوپن سرچ کرتے ہوئے ڈونانٹے سینسون سرچ کیا اور ہمیں معلوم ہوا کہ وہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک اینیمیٹر ہیں جو اپنے انداز میں ویڈیو کو تیار کرتے ہیں۔
مزید کی ورڈ سرچ میں ہمیں اے ایف نیوز نام کا کی ویب سائٹ پر ایک2018 میں آرٹیکل ملا جہاں اینیمیٹ سلیکشن ورک سے متعلق فونکار اور ان کے ویڈیو اور تصاویر کا ذکر تھا۔ انہیں میں ہمیں ڈوناٹو سینسون کے شارٹ ویڈیو ’گھوسٹ کریش‘ سے متعلق معلومات اور ایک ویڈیو لنک بھی ملا۔
ویڈیو لنک پر پہنچنے کے بعد ہمیں وہی ویڈیو ملا جسے اب وائرل کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو سے جڑی تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے ہمارے ساتھ دینک جاگرن میں اوٹو موبائل کو کوور کرنے والی بھاونا شرما سے رابطہ کیا اور انہیں نے ہمیں بتیا کہ یہ ویڈیو دیکھنے میں غیر حقیقت لگ رہے ہیں۔ جب بھی گاڑی میں اس طرح کا کچھ ہوتا ہے تو سب سے پہلے گاڑی رک جاتی ہے اس طرح چلتی نہیں رہتی۔
اس پوسٹ کو شیئرکرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 234 لوگ فالوو کرتے ہیں وہیں اس پیج سے زیادہ پوسٹ شیئر نہیں کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو تمام کار حادثات کے منظر اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کئے گئے ہیں۔
- Claim Review : Allah Tala Reham farma
- Claimed By : علی
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔