X
X

فیکٹ چیک: فلسطین میں کیبل کار میں لگی آگ کا پرانا ویڈیو منسا دیوی کے نام پر وائرل

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 9, 2019 at 05:15 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ہریدوار کے منسا دیوی کے جھولے کا ہے۔ اتنا ہی نہیں، دعویٰ یہاں تک کیا گیا ہے کہ اس جھولے میں آگ لگنے کے سبب متعدد لوگ زندہ جل گئے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی نکلا۔ وائرل ہو رہا ویڈیو فلسطین کا ہے۔ 2015 میں وہاں کیبل کار میں آگ لگ گئی تھی۔ اس سے دو لوگ معمولی زخمی ہو گئے تھے۔ لیکن کوئی ہلاک نہیں ہوا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک، واٹس ایپ اور یوٹیوب پر منسا دیوی کے جھولے میں آگ کے نام سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار یہی ویڈیو ہندوستان کے الگ- الگ مقامات کے نام پر وائرل ہوتا رہا ہے۔ اس مرتبہ فیس بک پر ناؤ انڈیا (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک پیج پر اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا: ’’ہریدوار کے منسا دیوی جھولے میں آگ لگ جانے سے لوگ زندہ جلے…  بے حد درد ناک حادثہ‘‘۔
Now INDIA

اس پیج پر اس ویڈیو کو 5 جولائی کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اب تک اسے 37 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اسے 1000 لوگ شیئر بھی کر چکے ہیں۔

پڑتال

وشواس ٹیم نے سب سے پہلے وائرل ہو رہے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے کچھ اسکرین شاٹ لئے۔ اس کے بعد اسے گوگل رورس امیج میں سرچ کیا۔ ہمارے سامنے متعدد پیجز کھل گئے، جہاں اس ویڈیو پر خبر بنائی گئی تھی۔ برطانیہ سے لے کر چین تک کی ویب سائٹ پر یہ خبر گزشتہ سال شائع ہوئی تھی۔ لیکن یہ معاملہ ہندوستان کا نہیں تھا۔

گوگل پر کئی پیجز کو کھنگالنے کے بعد ہمیں میٹرو ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی ویب سائٹ پر یہ ویڈیو ملا۔ 9 مارچ 2015 کو اپ لوڈ کی گئی خبر کی سرخی تھی
Terrifying blaze engulfs cable car in Palestine
Metro.co.uk

اس خبر کو 9 مارچ 2015 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ خبر کے مطابق، فلسطین میں ایک کیبل کار میں اگ لگ گئی تھی۔  یہ آگ پٹاخوں کے استعمال کی وجہ سے لگی تھی۔ اس حادثہ میں دو لوگ معمولی طور سے زخمی ہوئے تھے۔ اس وقت عالمی میڈیا اداروں نے اس خبر کو کوور کیا تھا۔

اس کے بعد وشواس ٹیم نے منسا دیوی میں روپوے سروس مہیا کرانے والی کمپنی اڑن کھٹولا سیوا کے آفس سے رابطہ کیا۔ وہاں ہماری بات اشونی جوشی سے ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل ہو رہا ویڈیو منسا دیوی کا نہیں ہے۔ کسی نے جان بوجھ کر اسے وائرل کیا ہے۔

نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں پتہ چلا کہ ہریدوار کے منسا دیوی کے نام پر وائرل ہو رہا ویڈیو فرضی ہے۔ فلسطین میں 2015 میں ایک کیبل کار میں آگ لگی تھی۔ وائرل ویڈیو اسی حادثہ کا ہے۔ اس کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : ہریدوار کے منسا دیوی جھولے میں آگ لگ جانے سے لوگ زندہ جلے... بہد درد ناک حادثہ
  • Claimed By : Now INDIA
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later