X
X

فیکٹ چیک: ہر سال کراتے ہیں کاروباری مہیش سیوانی یتیم لڑکیوں کی شادی، گمراہ کن پوسٹ پھر سے وائرل

وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ مہیش سیوانی ہر سال یتیم لڑکیوں کی شادی کرواتے ہیں اور ان کی خود کی کوئی بیٹی نہیں ہے، اسلئے یہ دعوی گمراہ کن ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر یتین لڑکیوں کی شادی کروائی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 6, 2023 at 04:51 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر گجرات کے ہیرا کاروباری مہیش سیوانی سے متعلق پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل پوسٹ میں ان کی ایک تصویر ہے جس میں انہیں دلہن کے جوڑے میں بہت سی لڑکیوں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے اس کاروباری نے اپنی بیٹی کو جہیز دینے کے بجائے 470 لڑکیوں کی شادی کروائی ہے۔

وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ مہیش سیوانی ہر سال یتیم لڑکیوں کی شادی کرواتے ہیں اور ان کی خود کی کوئی بیٹی نہیں ہے، اسلئے یہ دعوی گمراہ کن ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر یتین لڑکیوں کی شادی کروائی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’گجرات انڈیا سے تعلق رکھنے والے مھیش شیوانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں جہیز دینے کے بجائے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والی 470 ایسی لڑکیوں کی شادی کرواٸی جن کا باپ نہیں تھا.تمام لڑکیوں کیلۓ وہ سب کیا جو اپنی بیٹی کیلۓ کیا.. کیا مسلم اشرافیہ بھی خدمتِ خلق کا ایسا مظاھرہ کر سکتی ھے ؟؟؟‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سب سے پہلے ہم نے سرچ۔ سرچ میں ہمیں یہ فوٹو 27 دسمبر 2017 کو ڈی ڈبلو کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں خبر میں بتایا گیا کہ گجرات کے کاروباری مہیش سیوانی کی خود کی کوئی سگی بیٹی نہیں ہے لیکن وہ سال 2012 سے ایسی لڑکیوں کی شادی کرواتے چلے آئے ہیں جن کے والد دنیا میں نہیں ہیں اور ان کے مالی حالات بھی بہتر نہیں۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

یہی تصویر ہمیں اے پی امیجز کی ویب سائٹ پر بھی 2017 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’بھارتی ہیروں کے تاجر مہیش سوانی سورت میں اتوار 24 دسمبر 2017 کو ہونے والی اجتماعی شادی سے پہلے دلہنوں کے ساتھ تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔ اجتماعی شادی میں پانچ مسلم جوڑے اور ایک عیسائی جوڑے سمیت 251 نوجوان جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ہندوستانی ہیروں کے تاجر مہیش سوانی کئی سالوں سے سورت شہر میں بے باپ خواتین کی شادیوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہے ہیں‘۔

وائرل پوسٹ اس سے قبل بھی وائرل ہوئی تھی اور اس وقت تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے کاروباری مہیش سیوانی سے رابطہ کیا تھا۔ اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ تھا، ’وہ ہر سال ان لڑکیوں کی شادی کرتے ہیں جن کے والد نہیں ہوتے۔ اور ان کی خود کی کوئی سگی بیٹی نہیں ہے تو یہ دعوی غلط ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر جہیز کے بجائے لڑکیوں کی شادی کروا دی‘۔ انہوں نے ہمیں مزید بتایا کہ وہ ہر مذہب کی لڑکیوں کی شادی کرواتے ہیں اور اب تک پانچ ہزار سے زیادہ لڑکیوں کی شادی کر چکے ہیں‘‘۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق کراچی پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ مہیش سیوانی ہر سال یتیم لڑکیوں کی شادی کرواتے ہیں اور ان کی خود کی کوئی بیٹی نہیں ہے، اسلئے یہ دعوی گمراہ کن ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر یتین لڑکیوں کی شادی کروائی ہے۔

  • Claim Review : گجرات کے کاروباری نے اپنی بیٹی کو جہیز دینے کے بجائے 470 لڑکیوں کی شادی کروائی ہے
  • Claimed By : FB Page: Public Mood
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later