فیکٹ چیک: 2022 کی اسمبلی انتخابات کی تصویر کو کیا جا رہا عام انتخابات سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2022 کی وارانسی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ لوک سبھا انتخبات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 19 اپریل کو ممکل ہو چکی ہے۔ اور اسی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پولنگ بوتھ میں برقع پہنے خواتین کے بیچ ساری میں نظر آرہی ایک خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو اسی عام انتخابات میں ہوئی ووٹنگ کے دوران کی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2022 کی وارانسی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’باہر بہت گرمی ہندو اے سی چلا کر سو رہا ہے، اس کے نتائج بہت خوفناک ہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگ لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ فوٹو لائیو ہندوستان کی ویب سائٹ پر 9 مارچ 2022 کو شیئر ہوئی ملی۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور گوگل ٹائم ٹول کی مدد سے تصویر کو تلاشا۔ سرچ میں ہمیں راٹرس کی ویب سائٹ پر 7 مارچ 2022 کو شائع ہوئی خبر میں ہمیں یہ فوٹو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’7 مارچ 2022 کو بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے وارانسی میں اسمبلی اسمبلی کے انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران ووٹرز ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں‘‘۔ وہیں رائٹرس کے اس تصویر کو عدنان عابدی نے کھینچا ہے۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے دینک جاگرن وارانسی کے چیف رپورٹر پرومود یادو سے بھی رابطہ کیا، انہوں نے بھی تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر وارانسی کی پرانی فوٹو ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب ایک خصوصی نظریہ سے متعلق پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2022 کی وارانسی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts