X
X

فیکٹ چیک: امرتسر میں نہیں ہوئی ہیلی کاپرٹر- ٹرک کی ٹکر، برازیل کا ویڈیو جھوٹے دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ امرتسر میں کوئی ہالی کاپٹر اور ٹرک کی ٹکر نہیں ہوئی ہے۔ برازیل کے ویڈیو کو کچھ فرضی دعووں کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔

  • By: Ashish Maharishi
  • Published: Jul 24, 2020 at 05:14 PM
  • Updated: Aug 30, 2020 at 07:42 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک ہیلی کاپٹر اور ٹرک کا ٹکرانا دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ ٹکر پنجاب کے امرتسر میں ہوئی۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ کا دعوی فرضی نکلا۔ امرتسر میں ایسا کوئی پیش نہیں آیا ہے۔ برازیل کے ریو برانکو میں جنوری 2020 میں یہ معاملہ در پیش آیا تھا۔ اسے کچھ لوگ ہندوستان کے نام پر وائرل کر رہے ہیں۔ ہماری تفتیش میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک سے لے کر یوٹیوب تک ایک ہیلی کاپٹر اور ٹرک کی ٹکر کے ویڈیو کو وائرل کیا جا رہا ہے۔ فیس بک پیج ’رفت وانی‘ نے ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا
‘Only in India …Amritsar Ratan Singh chowk.’

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے کئی گریب نکالے۔ اس کے بعد انہیں گوگل رورس امیج ٹول میں سرچ کرنا شروع کیا تو حقیقت سامنے آنے لگی۔

پرانا ویڈیو ہمیں یوٹیوب پر ملا۔ دا گیمنگ فائر فائٹر نام کے ایک یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ اس ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر اور ٹرک کا حادثہ برازیل میں ہوا۔ یہ ویڈیو 25 جنوری 2020 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اصل ویڈیو یہاں دیےھیں۔

پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے گوگل میں اوپن سرچ کیا۔ ’برازیل ہیلی کاپٹر حادثہ‘ جیسے کی ورڈ کو جب ہم نے گوگل میں ڈالا تو ہمیں برطانیہ کی ویب سائکٹ پر ایک خبر ملی۔ اس خبر میں وائرل ویڈیو کا بھی استعمال تھا۔

رواں سال کی 21 جنوری کو شائع خبر میں بتایا گیا کہ برازیل کے شہر ریو برانکو میں جب پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر ٹیک آف کی تیاری کر رہا تھا، تبھی ادھر سے گزر رہے ایک ٹرک کی ٹکر ہیلی کاپٹر کے بلیڈ سے ہو گئی۔ اس حادثہ میں ہیلی کاپٹر میں سوال پانچ میں سے دو لوگوں کو چوٹ آئی، جبکہ ٹرک میں موجود تین لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

اس کے بعد وشواس نیوز نے دینک جاگرن کے امرتسر میں موجود سینئر ایڈیٹر نتن دھیمان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے کوئی معاملہ نہیں ہوا۔

مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے امرتسر کے میئر کمرجیت سنگھ سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے کسی بھی ان کو اعطلاع نہیں ہے۔ یہاں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’رفت وانی‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو 84,105 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ امرتسر میں کوئی ہالی کاپٹر اور ٹرک کی ٹکر نہیں ہوئی ہے۔ برازیل کے ویڈیو کو کچھ فرضی دعووں کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔

  • Claim Review : صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ ہیلی کاپٹر اور ٹرک کی ٹکر پنجاب کے امرتسر میں ہوئی
  • Claimed By : FB Page- Rifat Wani
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later