فیکٹ چیک: برف میں لدے بائسن کی امریکہ کی تصویر، پاکستان کے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ یہ تصویر امریکہ کے ایک نیشنل پارک کی ہے اور یہ جانور بائسن ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Dec 29, 2021 at 01:45 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بڑے سے جانور کو برف میں ڈھکے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر پاکستان کے خلپو کی ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ یہ تصویر امریکہ کے ایک نیشنل پارک کی ہے اور یہ جانور بائسن ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’خپلو (گلگت بلتستان) کی منفی 18 ڈگری کی یخ بستہ رات کے بعد صبح سویرے ہمالیائی یاک کا ایک منظر‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نےتصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر بایو فرینڈلی پلینٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’یو ایس اے کے ییلو اسٹون نیشنل پارک میں لی گئی تصویر، فوٹوگرافر ٹام مرفی نے اس شاندار شاٹ کو حاصل کرنے کے لیے مائنس 35 پر سخت حالات کا مقابلہ کیا۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہم ٹام مرفر کی آفیشیئل ویب سائٹ پر پہنچے۔ وہاں ہمیں یہ تصیر اپ لوڈ ہوئی ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق شمالی امریکہ کے بائسن کی فوٹو ہے۔
پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے 92 نیوز کے سینئر صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر پاکستان کی نہیں ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے پر ہم نے پایا کہ اس پیج کو 120,325 لوگ فالوو کرتے ہیں۔ اور یہ 28 ستمبر 2013 کو بنایا گیا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ یہ تصویر امریکہ کے ایک نیشنل پارک کی ہے اور یہ جانور بائسن ہے۔
- Claim Review : خپلو (گلگت بلتستان) کی منفی 18 ڈگری کی یخ بستہ رات کے بعد صبح سویرے ہمالیائی یاک کا ایک منظر
- Claimed By : Hamza Butt
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔