فیکٹ چیک: حاجی پور جیل میں ہوئی ماک ڈرل کے ویڈیو کو فرضی دعویٰ کے ساتھ کیا جا رہا ہے وائرل

واشوس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو بہار کی حاجی پور جیل میں ہوئی ایک ماک ڈرل کا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ایک پولیس اہلکار کو زمین پر پڑے تڑپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اور پھر کچھ پولیس اہلکار دوڑتے ہوئے اسے اٹھاتے ہیں۔ صارفین ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہندوستانی پولیس والے کورونا وائرس سے مبتلا ہو گئے ہیں۔

وشواس نیوز نے دعویٰ کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو بہاری کے حاجی پور جیل میں ہوئی ماک ڈرل ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’فیفت وانی آفیشیئل‘ نے 22 اپریل کو ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’.انڈیا میں تعینات بڑی تعداد میں بھارتی پولیس۔ کرونا وائرس میں مبتلا‘‘۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک 22 ہزار سے زائدہ لوگ دیکھ چکے ہیں علاوہ ازیں تقریبا 600 سے زیادہ لوگ شیئر کر شکے ہیں۔

پڑتال

سب سے پہلے ہم ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ کل 1 منٹ 24 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں پولیس کی وردی پہنے ایک اہلکار زمین پر تڑپتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اور اگلے ہی سیکنڈ کچھ پولیس والے دوڑ کر اس کے پاس آتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کی پڑتال کرنے کے لئے سب سے پہلے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں ڈال کر اس کے متعدد کی فریمس نکال کر انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ ’ویشالی نیوز‘ نام کے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ایک ویڈیو لگا۔ اس میں اسی ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں جسے اب فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دیئے گئے کیپشن میں لکھا ہے، ’’ حاجی پور جیل میں کورونا سسپیکٹ کو ٹیکل کرنے کا وائرل ویڈیو تھا ماک ڈریل‘‘۔ نیوز میں اینکر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ، ’’حاجی پور کی جیل میں ہوئی ماک ٹرل کے ویڈیو کو کورونا وائرس کے مریض کو جوڑ کر وائرل کیا جار ہا ہے۔ لوگ اس ویڈیو کو فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔ لیکن یہ ایک ماک ڈرل کا ویڈیو ہے‘‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=LTQ_VqstaS0

اب ہمیں یہ تو معلوم ہو چکا تھا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو بہار حاجی پور جیل میں ہوئی ایک ماک ڈرل کا ہے اور اس بات کی تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے حاجی پور جیل کے سپرنٹینڈنٹ سنجے کمار سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ ’’گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے حاجی پور جیل میں کورونا وائرس سے منسلک ایک ماک ڈرل ہوئی تھی اسی ویڈیو کو لوگ فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے اس سے منسلک ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ محض آگاہ کرنے کے مقصد سے کی گئی ایک ماک ڈرل تھی‘‘۔

اب باری تھی اس ویڈیو کو فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کرنے والی فیس بک پیج ’رفت وانی آفیشیئل‘ کی سوشل اسکییننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو کشمیر سے چلایا جاتا ہے علاوہ ازیں اس پیج کو 578,586 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: واشوس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو بہار کی حاجی پور جیل میں ہوئی ایک ماک ڈرل کا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts