کویک فیکٹ چیک: بہار کی جیل میں گزشتہ سال ہوئی ماک ڈرل کے ویڈیو کو کیا جا رہا پھر سے وائرل
وشواس نیوز نے پاپنی پڑتال میں پایا کہ یہ بہار کی حاجی پور جیل میں کورونا وائرس کی ماک ڈرل کا ویڈیو ہے، اصل نہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: May 5, 2021 at 05:18 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے ماک ڈرل کے ویڈیو کو حقیقت مان کر صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو کھانستے ہوئے زمین پر تڑپتے اور دیگر کچھ لوگوں کو اسے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو سچ مان کر شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ایسا اصل میں ہو رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اس سے گزشتہ سال بھی اس وائرل ویڈیو کی پڑتال کی تھی اور ہم نے پایا تھا کہ یہ بہار کی حاجی پور جیل میں کورونا وائرس کی ماک ڈرل کا ویڈیو ہے، اصل نہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’زینت خان‘ نے 26 اپریل 2021 کو وائرل ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ بیچارہ پولیس والا کو کتنی تکلیف ہے تڑپ رہاہے‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم ان ویڈ ٹول کے ذریعہ ویڈیو کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یوٹیوب چینل ’ویشالی نیوز‘ پر وائرل ویڈیو ملا۔ اسے اپ لوڈ کرتے ئوئے حاجی پور جیل کی ماک ڈرل بتائی گئی۔
اسی کو بنیاد ماتے ہوئے وشواس نیوز نے بہار کے حاجی پور جیل کے سپرنٹینڈنٹ سنجے کمار سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ ’’گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے حاجی پور جیل میں کورونا وائرس سے منسلک ایک ماک ڈرل ہوئی تھی اسی ویڈیو کو لوگ فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔ یہ محض آگاہ کرنے کے مقصد سے کی گئی ایک ماک ڈرل تھی‘‘۔
اب باری تھی وائرل پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والی فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو 625,558 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
وشواس نیوز نے اس فرضی پوسٹ کا اس سے قبل بھی فیکٹ چیک کیا ہے۔ ہماری مکمل تفتیش یہاں پڑھیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے پاپنی پڑتال میں پایا کہ یہ بہار کی حاجی پور جیل میں کورونا وائرس کی ماک ڈرل کا ویڈیو ہے، اصل نہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- Claim Review : بیچارہ پولیس والا کو کتنی تکلیف ہے تڑپ رہاہے
- Claimed By : زینت خان
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔