X
X

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش کا عید الاضحی کا ویڈیو فلسطین کے حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو بنگلہ دیش کا عید الاضحی کے دوران کا ہے۔ اس ویڈیو کا غازہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 28, 2023 at 03:56 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کی گلیوں میں خون بہتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ فلسطین کا ویڈیو ہے جہاں بارش کے بعد کچھ ایسا منظر ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو بنگلہ دیش کا عید الاضحی کے دوران کا ہے۔ اس ویڈیو کا غازہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ ہے بارش میں فلسطین کا پانی شہید کا خون‘’۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو او ایس آئی این ٹی اپڈیٹس نام کے ویری فائڈ ایکس ہینڈل پر 29 جون 2023 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں ویڈیو سے متعلق معلومات کے مطابق، ’’یہ ڈھاکہ, بنگلہ دیش میں عید الاضحی کا منظر ہے‘‘۔

https://twitter.com/OsintUpdates/status/1674380907187437568

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو ’ڈی آر ایم سی شارٹ اسٹوریز‘ نام کے فیس بک پیج پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کی ہے۔

وائرل ویڈیو ہمیں ایک دیگر فیس بک پیج پر بھی 29 جون 2023 کو ڈھاکہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی ملی۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے بنگلہ دیش کے فیکٹ چیکر سجاد چودھری سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کا عید الاضحی کا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو بنگلہ دیش کا عید الاضحی کے دوران کا ہے۔ اس ویڈیو کا غازہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

  • Claim Review : یہ فلسطین کا ویڈیو ہے
  • Claimed By : Instagram User: Shahadat Husain
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later