فیکٹ چیک: آسٹریلیا کی راک آرٹ تصویر چھتیس گڑھ کے چاراما غار کے نام پر وائرل
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی تحقیقات کی اور پایا کہ اس تصویر کے ساتھ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ایبورجنل راک آرٹ آسٹریلیا کی تصویر ہے ، چھتیس گڑھ کے چاراما غار کی نہیں۔
- By: Umam Noor
- Published: Sep 25, 2021 at 06:22 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایک راک آرٹ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ جانوروں جیسی چیزیں بنی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے، سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ چھتیس گڑھ کے چاراما میں پائے جانے والے ایلینز اور یو ایف او کا 10 ہزار سال پرانا راک آرٹ ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس پوسٹ کو چیک کیا تو ہمیں یہ دعویٰ گمراہ کن معلوم ہوا۔ یہ ایبورجینل راک آرٹ آسٹریلیا کی ہے۔
وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟
ایک فیس بک صارف نے پوسٹ اپ لوڈ کی ، جس میں راک آرٹ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں ، تصویر کے اوپر ‘ایلین راک پینٹنگ’ اور تصویر کے نیچے لکھا ہے، ‘یہ چھتیس گڑھ کے چاراما میں پائے جانے والے ایلینز اور یو ایف او کی 10 ہزار سال پرانی راک پینٹنگز ہیں‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی تفتیش شروع کرنے کے لیے ، ہم نے پہلے گوگل ریورس امیج کا استعمال کرتے ہوئے وائرل تصویر تلاش کی۔ تلاش میں ہمیں یہ تصویر ایمیزون ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ملی اور اس کے مطلوبہ الفاظ کے ساتھ آسٹریلیا ایبورجینل آرٹ’ لکھا ہوا نظر آیا۔
اس بنیاد پر اپنی تحقیقات جاری رکھتے ہوئے، ہم نے کی ورڈ کی مدد سے اوپن سرچ کیا اور یہ وائرل تصویر ایک ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق ، ‘یہ کاکادو نیشنل پارک ، آسٹریلیا کی نورلانجی راک آرٹ سائٹ کی تصویر ہے۔
ہمیں کاکادو نیشنل پارک میں نورلانجی راک آرٹ کی یہ تصویر نیشنل پارک آسٹریلیا کی آفیشئل ویب سائٹ پر بھی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق ، ’یہ تین اہم سائٹس کا مجموعہ ہے ، جس میں برونگکوئی (نورلانجی) ، کنورورڈے لوک آؤٹ اور انبنگ بینگ شیلٹر شامل ہیں۔’
اب تک کی تحقیقات سے یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ یہ تصویر چھتیس گڑھ کی نہیں بلکہ راک آرٹ آسٹریلیا کی ہے۔ تاہم ، ہم نے گوگل نیوز سرچ کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا چھتیس گڑھ کے چاراما غار میں کوئی دس ہزار سال پرانا راک آرٹ پایا گیا ہے۔ تلاش کرنے پر ، ہمیں 5 اگست ، 2018 کو دی سٹیٹسمین کا ایک مضمون ملا۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق ، ‘ قبائلی بستار کے ضلع کنکر کے چرما میں گھنے جنگل کے اندر غاروں میں یو ایف او کی طرح نظر آنے والے دس ہزار سال پرانی راک پینٹنگ پائی گئی ہے‘‘۔
وشواس نیوز نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں مقیم کنکر کے رپورٹر وید پرکاش مشرا سے وائرل تصویر میں دعوے کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ چاراما کا علاقہ ضلع کانکر میں ہی آتا ہے۔ یہ کنکر پہاڑوں سے گھرا ہوا علاقہ ہے۔ راک آرٹ اکثر یہاں پایا جاتا ہے ، لیکن جو تصویر وائرل ہو رہی ہے وہ یہاں سے نہیں ہے۔
اب باری تھی فیس بک یوزر ریپبلنک کی سوشل سکیننگ کرنے کی جس نے فرضی پوسٹ شیئر کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو 2،182 لوگ فالو کرتے ہیں اور یہ 11 اگست 2021 کو بنایا گیا تھا۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی تحقیقات کی اور پایا کہ اس تصویر کے ساتھ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ایبورجنل راک آرٹ آسٹریلیا کی تصویر ہے ، چھتیس گڑھ کے چاراما غار کی نہیں۔
- Claim Review : یہ چھتیس گڑھ کے چاراما میں پائے جانے والے ایلینز اور یو ایف او کی 10 ہزار سال پرانی راک پینٹنگز ہیں
- Claimed By : ریپبلنک
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔