فیکٹ چیک: پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے نہیں کیا عمران خان کی حمایت کا اعلان، پرانا ویڈیو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا ایک سال پرانا ہے۔ اور اس ویڈیو میں آصف زرداری کہیں بھی عمران خان کی حمایت دینے سے متعلق کوئی بات کرتے ہوئ نہیں نظر آرہے ہیں۔ اور نا ہی انہوں نے حال ہی میں ایسا کوئی اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں پاکستان کے حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو پاکستان کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے صافین شیئر کر رہے ہیں اور دعوی کر رہے کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا ایک سال پرانا ہے۔ اور اس ویڈیو میں آصف زرداری کہیں بھی عمران خان کی حمایت دینے سے متعلق کوئی بات کرتے ہوئ نہیں نظر آرہے ہیں۔ اور نا ہی انہوں نے حال ہی میں ایسا کوئی اعلان کیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’آصف زرداری نے عمران خان کی حمایت کردی،شہباز شریف سے ملک سنھبالا نہیں جارہا،آصف ذاردری کا تحلکہ انگیز انڑویو‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے میں نے ویڈیو کو غور سے سنا۔ ویڈیو میں کہیں بھی آصف زرداری عمران خان کو حمایت دینے جیسا کچھ بھی کہتے ہوئے نظر نہیں آئے۔ ویڈیو میں ہمیں پاکستان کے سماء ٹی وی کا لوگو نظر آیا۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یوٹیوب پر سماء ٹی وی سرچ کیا اور ہم ویری فائڈ چینل پر پہنچے۔ یہاں ہم نے ’’آصف زرداری+ کانفرینس‘‘ کی ورڈ کے ساتھ سرچ کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو 11 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔

بی بی سی کی ویب سائٹ پر اس کانفرینس سے جڑی معلومات کے مطابق، ’’کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ‘ہم کب کہ رہے ہیں کہ الیکشن سے بھاگتے ہیں لیکن ہم نے انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، جس کی بدولت معاشی صورتحال اس نہج پر پہنچی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ کیا کر لے گا الیکشن جلدی کروا کے، چار سال اس نے کیا کیا۔ اور میں نے رات ہی میاں صاحب سے بات کی، ان سے مشاورت کی اور انھیں سمجھایا بھی اور ان کی مشاورت کے بعد میں آپ سے بات کر رہا ہوں۔ ‘جیسے ہی ہماری انتخابی اصلاحات مکمل ہوتی ہیں اور جو ہمارے آسان اہداف ہیں وہ پورے ہوتے ہیں تو ہم الیکشن کال کر دیں گے‘‘۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو صاف تھا کہ وائرل ویڈیو پرانا ہے حالاںکہ ہم نے مزید سرچ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا آصف زرادری نے عمران خان کو حمایت دینے کا اعلان کوئی اعلان کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔

وائرل ویڈیو اور اس سے جڑے دعوی سے متعلق دعوی کی تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عمر انعام سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ ’’وائرل ویڈیو ایک سال پرانا ہے اور آصف زرداری کے سب سے بڑے مخالف عمران خان ہیں تو یہ ممکن ہی نہیں کی وہ ان کو حمایت دیں سیاسی معاملہ میں‘‘۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ پیج 154 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا ایک سال پرانا ہے۔ اور اس ویڈیو میں آصف زرداری کہیں بھی عمران خان کی حمایت دینے سے متعلق کوئی بات کرتے ہوئ نہیں نظر آرہے ہیں۔ اور نا ہی انہوں نے حال ہی میں ایسا کوئی اعلان کیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts