نتیجہ: وشواس نیوز کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا وائرل ویڈیو 2019 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس کا لوک سبھا انتخابات 2024 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ 25 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ بینر نیچے کر دو، نہیں تو ہمیشہ کے لئے بے روزگار ہو جاوگے۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین اس ویڈیو کو اب لوک سبھا انتخابات کے بیچ ابھی کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو سال 2019 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ اب لوک سبھا انتخابات 2024 سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف محمد شمیم منیہر نے 5 مئی کو ایک گروپ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ ویڈیو پوسٹ کیا اور لکھا، “یوگی جی اسٹیج سے طالب علم نوجوانوں کو کھلے عام دھمکی دے رہے ہیں۔ بینر ہٹا دو ورنہ میں تمہیں ہمیشہ کے لئے بے روزگار کر دوں گا۔
وائرل پوسٹ کو یہاں ویسا ہی لکھا گیا ہے۔ اسے سچ مان کر دوسرے صارفین بھی اسے وائرل کر رہے ہیں۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو کی ورڈ کے ساتھ گوگل اوپن سرچ ٹول کے ذریعے سرچ کیا۔ ہمیں کئی نیوز ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز پر ویڈیو سے متعلق خبریں ملی ہیں۔
یو پی نیوز بلیٹن نامی یوٹیوب چینل نے یہ ویڈیو 14 اپریل 2019 کو اپ لوڈ کیا تھا۔ حالاںکہ یہاں ویڈیو سے متعلق کوئی خاصل معلومات نہیں ملی۔
سرچ کے دوران جنستا کی ویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔ اسے 19 فروری 2020 کو شائع کیا گیا ہے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر یوگی آدتیہ ناتھ کے وائرل ویڈیو کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔
اسی طرح ہمیں اوون انڈیا ڈاٹ کام پر اس ویڈیو سے متعلق ایک خبر بھی ملی۔ اسے 19 فروری 2020 کو شائع کرتے ہوئے لکھا گیا، “اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سی ایم یوگی احتجاج کرنے والے لوگوں سے کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں، ‘بینر اتار دو ورنہ ہمیشہ کے لئے بے روزگار رہو گے۔ اس طرح کے نمونوں کو پہلے ہی باہر کر دیا کریں۔
جب یہ ویڈیو 2020 میں وائرل ہوا تو نوجیون ڈاٹ کام نے بھی اس کے حوالے سے ایک خبر شائع کی تھی۔ بہت سے ایکس ہینڈلز پر ویڈیوز کو خبر کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔
گوگل سرچ کے دوران ہمیں پنجاب کیسری کی ویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔ اس میں بتایا گیا کہ آگرہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی کے دوران امیدواروں نے بھرتی کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹر لہرائے اور نعرے لگانے لگے۔ یوگی نے کہا کہ بینر اتار دو، ورنہ ہمیشہ کے لئے بے روزگار رہو گے۔ یوگی نے سیکورٹی اہلکاروں سے کہا، ‘پہلے ایسے نمونے باہر کر دیا کرو‘‘۔
یہ خبر 16 اپریل 2019 کو شائع ہوئی۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
وشواس نیوز نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے یوپی بی جے پی کے ترجمان اونیش تیاگی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل پوسٹ غلط ہے۔ حال فی الحال میں ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔
وشواس نیوز وائرل ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرتا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وائرل ویڈیو سال 2019 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
اب باری تھی اس پرانے ویڈیو کو شیئر کرنے والے ایف بی صارف محمد شمیم منیہر کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کے اکاؤنٹ کو 14 ہزار افراد نے لائیک کیا جب کہ فالوورز کی تعداد 42 ہزار سے زائد ہے۔ سوشل اسکیننگ سے پتہ چلا کہ اکاؤنٹ لکھنؤ سے چلایا جاتا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا وائرل ویڈیو 2019 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس کا لوک سبھا انتخابات 2024 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں