فیکٹ چیک: اسپتال کے پستر پر نظر آرہے عمران خان کا ویڈیو حال میں ہوئے حملہ کے بعد کا نہیں ہے

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2013 کا ہے جب وہ ریلی کے دوران سیڑھیوں کے گر گئے تھے اور زخمی ہو گئے تھے۔ اب اسی پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کی لانگ مارچ حقیقی ریلی میں 3 نومبر کو لگی گولی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں اسپتال کے پستر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو حال میں عمران خان کو گولی لگنے کے بعد کا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2013 کا ہے جب وہ ریلی کے دوران سیڑھیوں کے گر گئے تھے اور زخمی ہو گئے تھے۔ اب اسی پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’بریکنگ نیوز لونگ مارچ کے دوران عمران خان گولی لگہی قوم کے لئےبریکنگ نیوز لونگ مارچ کے دوران عمران خان گولی لگہی قوم کے لئے بہت ہی افسوس ناک خبر‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو دا ٹیلی گراف کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر 8 مئی 2013 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’ایک ریلی کے دوران عمران خان اسٹیج تک پہنچنے والی میکینکل لفٹ سے گر گئے۔ اسپتال کے بیڈ سے انرویو‘۔

یورو نیوز کے یوٹیوب چینل پر بھی اسی ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ 8 مئی 2013 کو اپلوڈ ہوئے ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، پاکستان کے سیاست داں عمران خان لاہور میں ریلی کے دوران زخمی ہو گئے‘۔

اسی بنیاد پر سرچ کئے جانے پر ہمیں 7 مئی 2013 کو وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر ملی جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق، ’پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں ایک جلسے کے دوران اسٹیج پر لفٹ کے ذریعے چڑھتے ہوئے نیچے گر کر زخمی ہو گئے۔ عمران کے سر پر زخم آئے اور اُنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اُنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے‘۔

ڈان نیوز کی 4 نمبور 2022 کی خبر کے مطابق، ’سابق وزیر اعظم عمران خان پر جعمرات کی شام گولی سے حملہ ہوا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ان کی ’حقیقی آزادی‘ مارچ کی ریلی وزیرہ آباد کے اللہ والا چونک پر پہنچی۔ تبھی عمران خان سمیت تمام لیڈران کو لے جا رہے کنٹینر پر ایک شمتبہ شخص نے فائرنگ کر دی جس میں عمران خان کو گولی لگی اور متعدد لیڈران زخمی ہو گئے‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان 92 نیوز کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ایک پرانا ویڈیو ہے جب عمران خان لفٹ سے گر گئے تھے۔ عمران خان پر ہوئے گزشتہ حملہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حالات میں اب بہتری ہے۔ اور کی تحقیقات چل رہی ہے۔

ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2013 کا ہے جب وہ ریلی کے دوران سیڑھیوں کے گر گئے تھے اور زخمی ہو گئے تھے۔ اب اسی پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts