ہمارے پڑتال میں پتہ چلا کہ علی گڑھ میں ماں کو بند کر شاہین باغ جانے والا دعویٰ فرضی نکلا۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف چل رہے مظاہرے کے نام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ علی گڑھ میں ایک بہو اور بیٹے نے اپنی والدہ کو کمرے میں بند کر دس روز کے لئے شاہین باغ چلے گئے تھے۔
وشواس نیوز کی تفتیش میں یہ دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔ پڑتال میں پتہ چلا کہ بہو اور بیٹے نے ذہنی طور سے معذور ماں کو بند کر کے کچھ دیر کے لئے گئے تھے۔ لیکن وہ شاہین باغ نہیں، بلکہ علی گڑھ میں ہی تھے۔ معاملہ 26 جنوری 2020 کا ہے۔
فیس بک پیج ’منوج تیواری سی ایم آف ڈلہی‘ کے پیج پر ’ہندوستانی امن بھارتیہ‘ نے 3 فروری کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’ماں کو بھوکی پیاسی کمرے میں بند کر مسلم بہو اور بیٹا نکلے دہلی کے شاہین باغ میں موج مستی کرنے۔ 10 دن سے کمرے میں بند تھی بزرگ خاتون علی گڑھ محلہ شیکھان اپر کوٹ کا یہ ویڈیو ضرور دیکھیں ایک بزرگ مسلم خاتون کو اس کے بیٹے اور بہو نے گھر میں بزرگ کو (10 دن)بھوکا پیاسا گھر کے اندر کمرے میں بند کر شہر سے باہر دہلی کے شاہین باغ میں موج مستی کرنے چلے گئے۔ بیٹی نے ٹی وی کے نیوز چینل پر بھائی بھابی کو دیکھ اسے اپنی ماں سے ملنے کی یاد آئی، گھر بند دیکھ شک ہوا، گھر کا تالا توڑنے پر بےحد خراب اور ادھمری حالت میں بزرگ کو بند گھر سے باہر نکالا گیا‘‘۔
اس ویڈیو کو دیگر صارفین بھری شیئر کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو میں سے کئی گریب نکالے۔ اس کے بعد انہیں گوگل رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کرنا شروع کیا۔ ہمیں کئی نیوز ویب سائٹ پر اس سے متعلق خبریں اور ویڈیو ملے۔
ہمیں زی نیوز کی ویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔ اسے 27 جنوری کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس میں بتایا گیا، ’’یوپی کے علی گڑھ کے گھانہ دہلی گیٹ علاقہ سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بیٹے نے اپنی بیوی کے ساتھ گھومنے جانے کے لئے اپنی بزرگ والدہ کو گھر میں بند کر دیا‘‘۔
پڑتال کے دوران ہمیں پتہ چلا کہ علی گڑھ کے کوتوالی شہر علاقہ کے محلہ شیر خان کی 90 سال کی اصغری اپنے چھوٹے بیٹے جلال الدین اور بہو کے ساتھ رہتی ہیں۔
ہمیں آج تک کی ویب سائٹ پر بھی یہ خبر ملی۔ معاملہ 26 جنوری 2020 کا ہے۔
اس کے بعد ہم نے وائرل ویڈیو کا سچ جاننے کے لئے کوتوالی نگر کے ایس ایچ او کو کال کیا۔ انہوں نے بتایا، ’’گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو کچھ لوگوں نے ایک بزرگ خاتون کو تالا توڑ کر نکالا تھا اور ویڈیو بنا کر وائرل کر دیا۔ بزرگ خاتون کی حالت ذہنی طور پر درست نہیں ہے۔ اس کے بہو بیٹے کہیں باہر نہیں، بلکہ علی گڑھ میں ہی تھے۔ جانچ میں پورا معاملہ جائیداد کا نکلا‘‘۰
اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف ’ہندوستاتی امن بھارتیہ‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو 109 صارفین فالوو کرتے ہیں علاوہ ازیں اس پیج سے ایک مخصوص آئڈیولاجی کی جانب متوجہ خبروں کو شیئر کیا جاتا ہے۔
نتیجہ: ہمارے پڑتال میں پتہ چلا کہ علی گڑھ میں ماں کو بند کر شاہین باغ جانے والا دعویٰ فرضی نکلا۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں